مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہردیپ ایس پوری نے، سون بھدر  میں 10.41 کروڑ روپے مالیت کے 177 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح  کیااور سنگ بنیاد رکھا


یہ منصوبے ،جاری اور تیز رفتار تبدیلی کی علامت ہیں جس کا ضلع تجربہ کر رہا ہے: ہردیپ ایس پوری

Posted On: 07 MAR 2024 5:05PM by PIB Delhi

جامع  ترقی کے تئیں پیش رفت کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے، اتر پردیش کے سون بھدرا ضلع میں، 177 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا  اور سنگ بنیاد رکھا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013C7P.jpg

مبلغ 10 کروڑ 41 لاکھ روپے کے پروجیکٹوں کو،  ایم پی  میں مقامی علاقے کی ترقیاتی اسکیم کے حصے کے طور پر،  جناب  پوری کے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے مالیہ فراہم  کیا گیا ہے۔ 2018 میں، وزیر موصوف  ہردیپ سنگھ پوری، جو راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، نے نیتی آیوگ کے خواہش مند اضلاع پروگرام کے حصے کے طور پر ،ضلع میں ترقیاتی اقدامات کی نگرانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023WXX.jpg

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے، جناب  پوری نے کہا کہ سون بھدر میں اہم ترقیاتی پیشرفت دیکھی جا رہی ہے اور یہ منصوبے ،ضلع میں جاری اور تیز رفتار تبدیلی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم اسکولوں کی نئی عمارتوں کے ساتھ اپنے تعلیمی منظرنامے کو بہتر بنانے، کمیونٹی سینٹرز کے ذریعے کمیونٹی کی زندگی کو بہتر بنانے، اور مسافروں کے شیڈز، سلبھ بیت الخلاء، کلورٹس، اور سی سی سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ رابطے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں’’۔

جناب پوری نے مزید کہا کہ ضلع کا شاندار سفر، نیتی آیوگ کی پہچان میں واضح ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ سون بھدر ،جنوری 2018 سے مارچ 2024 تک مسلسل خواہش مند اضلاع پروگرام کی مجموعی کارکردگی میں، 112 اضلاع میں سے سرفہرست پانچ اضلاع میں شامل ہے۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ان پروجیکٹوں کے تیزی سے تصور اور نفاذ کے لیے ضلعی حکام کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے سون بھدر کے لوگوں کی ضلعی عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے ضلع کی تبدیلی میں خود کو شامل کرنے کے لئے، فعال شرکت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ کوشش وزیر اعظم مودی کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس’ کے وژن کی مثال پیش کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-5800



(Release ID: 2012248) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi , Tamil