سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں سائنس کا ابلاغ کیسے کیا جائے  کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 01 MAR 2024 8:56PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر- نینشل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ  پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر) نے آج نئی دہلی میں ایک اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں  اپنے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی)  کو معروف ماہرین کی قیمتی آرا سے  متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ ورکشاپ کا مقصد معاشرے اور  عوام  کو ہندوستانی سائنس سے متعلق سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) کی معلومات  پہنچانے کی خاطر  موثر حکمت عملیوں کے ساتھ ایس ایم سی سی کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018MUU.jpg

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر ورکشاپ میں افتتاحی خطبہ  دیتے ہوئے

سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر کی ڈائرکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے سائنسی تحقیق اور عوام کے درمیان  دوری کو ختم کرنے  پر زور دیتے ہوئے سائنس کی مواصلات کے لیے الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دوردرشن نئی دہلی کے پروگرام پروڈیوسر جناب انجے مشرا نے الیکٹرانک میڈیا ، خاص طور پر ٹیلی ویژن پر سائنس کے پروگراموں کی افادیت پر زور دیا۔ انہوں نے الیکٹرانک میڈیا پر سائنس کے پروگراموں کی تاثیر اور پیشکش کو بڑھانے کے لیے تکنیک اور آلات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اپنی گفتگو کے دوران، انہوں نے ایس ایم سی سی کی مصنوعات کو دوردرشن کی پروگرامنگ میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جس سے ایس ایم سی سی کی طرف سے شروع کی گئی توسیع کی کوششوں کے اثرات کو نمایاں طور پر بڑھانے کی دوردرشن کی  صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔

الیکٹرانکی آپ کے لیے (بھوپال)  کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر جناب  موہن ساگوریہ  نے سائنس کی مقبول تحریر کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے یہ بھی  معلومات فراہم کیں کہ ہمیں پرنٹ میڈیا کے لیے خاص طور پر سائنس میگزین میں ایس اینڈ ٹی مواد کا انتخاب کیسے کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XX4R.jpg

 جناب انجے مشرا (دوردرشن) نے الیکٹرانک میڈیا میں سائنس کے ابلاغ کی اہمیت اور باریکیوں کو بیان کیا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039TB6.jpg

جناب موہن ساگوریہ نے پرنٹ میڈیا میں ایس اینڈ ٹی مواد کو مشتہر کے دوران احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا

 

ورکشاپ میں ، جس کے لئے ایس ایم سی سی نے سہولت فراہم کی ، نہ صرف شرکاء کو سائنس پر مبنی مواد کی تخلیق-تقسیم کی بہتر مہارتوں سے آراستہ کیا بلکہ انہیں بصری اور ویڈیو فیچرز کی گہری سمجھ بھی فراہم کی جو سائنس کی  مواصلات کے دائرے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ حاصل کردہ  معلومات سے توقع کی جاتی ہے کہ سائنسی معلومات کے زیادہ مؤثر اور قابل رسائی مواصلات کے لیے ایس ایم سی سی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر  کے  سائنسدان ڈاکٹر منیش موہن گوراور ایس ایم سی سی کے پرنسپل انوسٹی گیٹر نے ایس ایم سی سی کے  دائرہ کار، اس کی اہم سرگرمیوں اور اورینٹیشن ورکشاپ کے مقصد کے بارے میں ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر) سائنس مواصلات کو آگے بڑھانے، شواہد پر مبنی ایس اینڈ ٹی پالیسی ریسرچ اور عوام میں سائنسی بیداری کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اختراعی اقدامات اور باہمی تعاون کی کوششوں کے ذریعے سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر سائنسی برادری اور عام لوگوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) سی ایس آئی آر- این  آئی ایس سی پی آر کی ایک حالیہ پہل ہے جس کا مقصد مختلف میڈیا کے ذریعے ہندوستانی لیبارٹریوں کی  ایس اینڈ ٹی کامیابیوں کو مشتہرکرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  و ا۔ ن ا۔

U-5788



(Release ID: 2012195) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi