صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کی

Posted On: 07 MAR 2024 2:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (7 مارچ 2024) کونئی دہلی میں سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کے تئیں فخر کا احساس ہمارے قومی شعور کی بنیاد ہے۔ ہمارے ملک کی بھرپور ثقافت  کے بارے میں جان کر فخر کا احساس بیدار ہوتا ہے۔ ہماری ثقافت کا ورثہ سنسکرت زبان میں محفوظ ہے۔ اس لیے سنسکرت زبان میں دستیاب ثقافتی بیداری کو پھیلانا قوم کی خدمت کے مترادف ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سنسکرت زبان نے ہماری وسیع  سرزمین کے تنوع کو اتحاد کے دھاگے میں باندھ دیا ہے۔ سنسکرت کے ذخیرۂ الفاظ سے کئی ہندوستانی زبانیں مضبوط ہوئی ہیں اور وہ زبانیں مختلف خطوں اور ریاستوں میں پھل پھول رہی ہیں۔ یہ نہ صرف خدا کی زبان ہے بلکہ یہ لوگوں کی زبان بھی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جس زبان میں گارگی، میتری، اپالا اور لوپامدرا جیسی خواتین اسکالرز نے لازوال خدمات انجام دی ہیں، اس زبان میں خواتین کی شرکت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ انہیں یہ جان کربے خوشی ہوئی کہ آج کے کانووکیشن میں گولڈ میڈل جیتنے والوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد تقریباً برابر ہے۔ انہوں نے مرکزی سنسکرت یونیورسٹی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سنسکرت زبان میں روحانیت اور اخلاقیات پر بے شمار بہترین تحریریں دستیاب ہیں۔ آچاریوں کی طرف سے قدیم زمانے میں لوگوں کو دی گئی حکمت آج بھی متعلقہ ہے اور ہمیشہ مفید رہے گی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ یہ ان کا عزم ہونا چاہئے کہ وہ سچ بولیں، اخلاق سے پیش آئیں، خود مطالعہ میں غفلت نہ برتیں، فرض سے روگردانی نہ کریں اور نیک کاموں کے تئیں حساس رہیں۔ ایسا کرنے سے وہ اپنی صلاحیتوں کے ساتھ انصاف کر سکیں گے اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب ہوں گے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

************

ش ح۔ ج ق۔ف ر

 (U: 5785)


(Release ID: 2012176)