سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے ‘‘فینوم انڈیا’’ کا اہتمام کیا ، جو ایک منفرد انداز کا جانچ کیمپ ہے
Posted On:
07 MAR 2024 12:34PM by PIB Delhi
سائنسی وصنعتی تحقیق کی کونسل سی ایس آئی آر نے ،سی ایس آئی آرکنبے کے لئے صحت کی جانچ کے ایک منفرد انداز کے کیمپ کا آغاز کیا ہے،جسے فینوم انڈیا ( پی آئی –چیک) کا نام دیا گیا ہے۔سی ایس آئی آر کے اس قدم کے بنیادی مقاصد یہ ہیں کہ صحت اور تندرستی کی جانچ کرکے ‘‘ سوستھیہ بھارت وکست بھارت’’کو یقینی بنایا گیا ہے۔سی ایس آئی آر ، بھارت کی تحقیق وترقی کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے اور یہ پورے ملک میں واقع 37 لیباریٹریز کا ایک نیٹ ورک ہے ۔
سائنس مواصلات اور پالیسی تحقیق کا قومی ادارہ (این آئی ایس سی پی آر ، سی ایس آئی آر کی آئینی لیباریٹریز میں سے ایک ہے،جس نے پی آئی چیک صحت جانچ کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کا اہتمام نئی دلی کے پوسا کیمپس میں تین سے پانچ مارچ 2024 کے درمیان کیا گیا۔
سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں فینوم انڈیا افتتاح اور صحت جانچ کیمپ کی کچھ جھلکیاں
ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے ڈائریکٹر پروفیسر رنجن اگروال اور سی ایس آئی آر – آئی جی آئی بی کے چیف سائنسداں ڈاکٹر شانتو سین گپتا نے کیا۔ یہ قائدانہ پہل سی ایس آئی آر کنبے میں مجموعی صحت کو فروغ دینے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ تقریب کے انعقاد کے لئے ڈاکٹر کنیکا ملک ، ڈاکٹر نریندرکمارساہو ، ڈاکٹر اروند مینا ، جناب نریندر پال اور جناب کیلاش چندر پریوا نے بھرپور مستعدی کے ساتھ تعاون کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ پی آئی –چیک صحت جانچ کیمپ میں ادارے کے تقریباََ 98 افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
فینوم انڈیا محض کوئی صحت جانچ کیمپ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ملک کے صحت سے متعلق منفرد منظرنامے کو سمجھنے کی جانب ایک قائدانہ پہل ہے۔ پی آئی –چیک کے ذریعہ مختلف النوع اعداد وشمار اکٹھا کرکے سی ایس آئی آر نے انفراد ی طور پر حفظان صحت فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے اور طبی معمولات کی پیش رفت میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔
*******
ش ح۔اس۔رم
U-5779
(Release ID: 2012148)
Visitor Counter : 101