سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  نے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے صحیح ایس اینڈ ٹی(تحقیق و ترقی)  اصطلاحات کا استعمال کرتے ہوئے سائنس کے موضوع پر بات چیت کرنے کے بارے میں ورکشاپس کا اہتمام کیا

Posted On: 07 MAR 2024 11:37AM by PIB Delhi

  سی ایس آئی آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکشن اینڈ پالیسی ریسرچ(این آئی ایس سی پی آر) نے 6 مارچ 2024 کو ایک اورینٹیشن ورکشاپس کا انعقاد کیا، جس نے اپنے سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(ایس ایم سی سی) کو معروف ماہرین کی قیمتی  معلومات  کے ساتھ  واقف کرایا ۔ سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ، پوسا، نئی دہلی میں منعقدہ ورکشاپس کا مقصد ایس ایم سی سی کو موثر حکمت عملیوں کے ساتھ پروان چڑھانا تھا تاکہ ہندوستانی سائنس کی سائنس اور ٹیکنالوجی (تحقیق و ترقی)  کی معلومات کو معاشرے اور عوام تک پہنچایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BR8O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KZ23.jpg

کمیشن آف سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ٹرمینالوجی(سی ایس ٹی ٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشوک سیلواتکر نے تحقیق وترقی کے پھیلاؤ میں تکنیکی اصطلاحات کے کردار پر اپنی معلومات  کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو مختلف سائنسی ڈومینز کی جدید ترین سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات کے استعمال کی تربیت بھی دی۔ شرکاء نے پیچیدہ سائنسی تصورات کے بارے میں عوامی بیداری کو بڑھانے کے لیے تحقیق وترقی کمیونیکیشن میں تکنیکی اصطلاحات کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں گہرائی سے بصیرت حاصل کی۔

سائنس سیل، آل انڈیا ریڈیو (دہلی اسٹیشن) کی پروگرام ایگزیکیٹو محترمہ پرینکا تیواری نے آکاشوانی کے ذریعے ہندوستانی لیبارٹریوں کی  تحقیق وترقی  کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے نشر کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ تیواری نے ریڈیو پر سائنس  کی  مؤثر طریقے سے ترسیل کرنے میں  استعمال کی جانے والی  تکنیکوں اور طریقوں کے بارے میں قیمتی معلومات  فراہم کی۔

دوردرشن کے ماہر مشیر جناب  بھارت بھوشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے سائنس کو پھیلانے کے اختراعی طریقوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ جناب  بھوشن نے سوشل میڈیا کی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے آڈیو، ویژول اور مواد کی تخلیق کے لیے  اے آئی(مصنوعی ذہانت) کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے سوشل میڈیا کے تازہ ترین رجحانات کی واضح سمجھ بوجھ حاصل کی اور تحقیق و ترقی  مواد کو فروغ دینے کے لیے ان کا مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھا۔

ڈاکٹر سمن رے، پرنسپل سائنسدان، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے ماہرین کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر منیش موہن گور، سائنسدان، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر اور پرنسپل انوسٹی گیٹر، ایس ایم سی سی نے  ایس ایم سی سی کے مقاصد، اس کی اہم سرگرمیوں اور اورینٹیشن ورکشاپ کے مقاصد کے بارے میں ایک مختصر خاکہ پیش کیا۔

ورکشاپ میں ایس ایم سی سی پروجیکٹ کے عملے اور پی ایچ ڈی طلباء نے شرکت کی، جو تحقیق وترقی  کے پھیلاؤ کے بارے میں اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی توجہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں عوامی بیداری اور سمجھ بوجھ کو بڑھانے پر مرکوز ہے، اور اس طرح کی ورکشاپس سائنس اور معاشرے کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B426.jpg

 جناب  بھارت بھوشن اورینٹیشن ورکشاپ میں اپنی تقریر کرتے ہوئے

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر ورکشاپ نے میڈیا کے مختلف شعبوں کے ماہرین کو اکٹھے ہونے اور تحقیق و ترقی کو عوام تک پہنچانے کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ شرکاء قیمتی بصیرت حاصل کر رہے ہیں اور جدید تکنیکیں سیکھ رہے ہیں جو پیچیدہ سائنسی تصورات کو مؤثر طریقے سے بات چیت کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر )  سائنس مواصلات کو آگے بڑھانے، شواہد پر مبنی تحقیق وترقی پالیسی کی تحقیق اور عوام میں سائنسی بیداری کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ اختراعی اقدامات اور باہمی تعاون کی کوششوں کے ذریعے، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر سائنسی برادری اور عام لوگوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(ایس ایم سی سی) سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی ایک حالیہ پہل قدمی ہے جو مختلف ذرائع ابلاغ اور فارمیٹس کے ذریعے ہندوستانی لیبارٹریوں کی تحقیق وترقی   کی کامیابیوں کو پھیلانے کے لیے ہے۔

*************

 

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No: 5777



(Release ID: 2012147) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil