بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی نے مہاراشٹر کے شہر ناشک میں دیہی کاریگروں کو تربیت فراہم کی اور اعلیٰ درجے  کی مشینری اور ٹول کٹس تقسیم کیں

Posted On: 01 MAR 2024 4:05PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندرمودی کے نظریہ کے مطابق 2047 تک ایک ترقی یافتہ اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر  کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے ، جو حکومت ہند کے بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار  کی وزارت  کے ماتحت ہے۔منگل کومہاراشٹر کے کاریگروں  کو جدید تربیت فراہم کرنے کے بعد اعلیٰ درجے کی ٹول کٹس  تقسیم کی۔  ناشک ضلع میں ستپور کے مقام پر ترنبک  روڈ پر واقع  ڈیموکریسی کنونشن سینٹر میں  منعقدہ  تقسیم کے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب منوج کمار نے گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت 240 کاریگروں کو 449 مشینیں  اور ٹول کٹس نیزتربیت پانے والے 250 افراد کو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔تقسیم کے پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی بار  20 خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے بعد الیکٹریشن ٹول کٹ فراہم کی گئی ۔ ان سبھی خواتین کو احمدنگر کے شری رام پور  کے مقام پر تربیت دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-1DCFO.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-2HF9C.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-37IIX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-4Q4CQ.jpg

 

تقسیم کے اس پروگرام میں  مٹی کے برتن بنانے والے 120ب کاریگروں کو بجلی سے چلنے والے چاک  ، 50 کاریگروں کو  کچی گھانی  تیل مشینیں ، 20 خواتین کو الیکٹریشن ٹول کٹس ، 20 کاریگروں کو پیپر پلیٹ اوردونہ بنانے والی  چار مشینیں ، شہد کی مکھی کا پالن کرنے والے 30 افراد کو 300 بی  - باکس  تقسیم کئے  گئے۔مستفیدین سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریند رمودی کی رہنمائی میں کے وی آئی سی، کھادی اور دیہی صنعتوں  کی مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کررہا ہے تاکہ کھادی کاریگروں  کے آر ڈی پی کے لئے بے روز  گار وں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔یہ روز گار  ، روز گار کے موقعے پیدا کرنے والے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت فراہم کئے جائیں گے تاکہ اسفرتی اور گرام ادیوگ وکاس یوجنا  کے تحت  دیہی علاقوں  کی روایتی صنعتوں کو باقی رکھا جاسکے ۔ یہ اسکیمیں  ہیں : مٹی کے برتن بنانے والوں کو بااختیاربنانے کا پروگرام ، شہدبنانے کا مشن ، چمڑے کی صنعت ، اگر بتی کی صنعت ، ہاتھ سے کاغذ بنانےکی صنعت ، بیدسے بنائی جانے والی اشیاء اور الیکٹریشن و پلمر  اسکیمیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-5J6TT.jpg

تقسیم کا مذکورہ پروگرام بھی منعقدکیا گیا۔ مہاراشٹر میں 33 کھادی ادارے ہیں ، جن کے ذریعہ  1400 کھادی کاریگروں کو روز گار فراہم ہے۔ گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت  پچھلے تین سال میں بجلی سے چلنے والے 700چاک  کاریگروں کو فراہم کئے جاچکے ہیں اور انہیں اعلیٰ درجے کی ہنر مندی کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے معیار زندگی  اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے دوسال میں ناشک ضلع میں مٹی کے برتن  بنانے والے 120  کاریگروں کو چاک فراہم کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح ریاستی آفس میں  250 خواتین کواگربتی بنانے والی مشینیں اور تربیت فراہم کی ہے، پچھے تین سال میں شہد کی مکھی کا پالن کرنے والے 150افراد کو  1500 بی باکس  اور کالونیاں فراہم کی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-6J43O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-7L269.jpg

 

کے وی آئی سی کے چئیر مین  جناب منوج کمار نے کاریگروں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت کے وی آئی سی نے ، ابھی تک ملک بھر میں مٹی کے برتن بنانے والے 27000سے زیادہ مرد اور خاتون کاریگروں کو  بجلی سے چلنے والے چاک فراہم کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ کاریگروں کو مدد ملی ہے۔ ان لوگوں کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آچکی ہے۔ اسی اسکیم کے تحت گاؤوں میں رہنے والے کاریگروں کو 6000سے زیادہ ٹول کٹس اور مشینری تقسیم کی ہے جبکہ ہنی مشن  اسکیم کے تحت  ابھی تک 20000 سے زیادہ افراد  کو  دو  لاکھ سے زیادہ بی –باکس اور کالونیاں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-8YKXP.jpg

 

جناب منوج کمار نے اپنے صدارتی خطبے میں زوردے کر کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کے لئے  مودی حکومت  نے گارنٹی دی ہے۔ پچھلے 9 سال میں نئے بھارت کی نئی کھادی نے  آتم نربھر بھارت مہم کو ایک نئی سمت عطا کی ہے،جس کے نتیجے میں کھادی کی مصنوعات کی  فروخت میں اس مدت کے دوران چار گنا اضافہ ہوا۔کھادی کی مصنوعات  اورفروخت میں اضافے کے ساتھ  ہی دیہی بھارت کے کاریگر مالی طورپر خوشحال ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاریگروں کی  اجرتوں میں   پچھلے  9 سال میں  233فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،جس کی وجہ سے مزیدکاریگر کھادی کے کام کی طرف راغب ہوئے ہیں۔اس موقع پر کے وی آئی سی کے  چئیر مین جناب منوج کمار نے  کہا  کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ووکل فار لوکل اور میک ان انڈیا  منتروں   سے کھادی کو نوجوانوں میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ پچھلے 9سال میں  کھادی اوردیہی صنعت کی مصنوعات کا مجموعی کاروبار کی مالیت  1.34  لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران  9.50  لاکھ  سے زیادہ روزگار کے نئے موقعے پیدا ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-9GVIC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-10GHNM.jpg

 تقسیم کے اس پروگرام میں کھادی اداروں  کے نمائندوں  ، کھادی کاریگروں اور کارکنوں  اور گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے مستفیدین   بھی موجود تھے۔تقریب میں بینکوں کے نمائندگان، کے وی آئی سی، کے وی آئی بی اور مہاراشٹر سرکار  کے افسران اور ملازمین   بھی موجود تھے۔

********

  ش ح۔اس۔رم

U-5772  


(Release ID: 2012140) Visitor Counter : 63