صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے سال 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپس اور ایوارڈز تفویض کیے
Posted On:
06 MAR 2024 9:16PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (6 مارچ 2024) نئی دہلی میں سال 2022 اور 2023 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی فیلو شپس اور ایوارڈز عطا کیے۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ فن صرف فن کی خاطر نہیں ہوتا۔ اس کا سماجی مقصد بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جب فنکاروں نے اپنے فن کو سماجی بہبود کے لیے استعمال کیا۔ فنکار اپنی تخلیقات کے ذریعے معاشرے کی بیداری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہندوستانی فن ہندوستان کی ثقافتی طاقت کی بہترین مثال ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ذہنی تناؤ اور ڈپریشن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ روحانیت کی بجائے مادی خوشی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ سے تعلق ہمیں تخلیقی بناتا ہے۔ آرٹ سچائی کو دریافت کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے اور زندگی کو معنی دیتا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ فن اور فنکاروں نے ہندوستان کے تنوع کو اتحاد کے دھاگے میں باندھنے کا کام کیا ہے۔ ایسا کرکے انہوں نے آئین میں درج بنیادی فرائض کو بھی پورا کیا ہے۔
صدرجمہوریہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے مختلف فن پاروں کو فروغ دینے کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹس اور غیر محسوس ورثے کے میدان میں اکادمی نے جو کام کیا ہے وہ بہت اہم ہے۔
صدر جمہوریہ نے اکادمی کی فیلوشپ اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ موسیقی اور ڈرامے کی مختلف شکلوں اور انواع کے ذریعے ہندوستانی فن کی روایت کو مزید تقویت بخشتے رہیں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No: 5767
(Release ID: 2012118)
Visitor Counter : 70