عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) نے پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے تین اہم اقدامات کیے
احمد آباد میں 5 مارچ 2024 کو 53ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
بینک آف بڑودہ کے لیے ساتویں بینکروں کی بیداری ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
گجرات کی 5 پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک تعاملی میٹنگ کا کامیاب انعقاد
پورے گجرات میں تعینات 300 سے زائد مرکزی حکومت کے ریٹائر افراد نے 53ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ میں شرکت کی، 57 بینکروں نے ساتویں بینکروں کی بیداری ورکشاپ میں شرکت کی
Posted On:
06 MAR 2024 6:19PM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل تین اہم پالیسی اقدامات کیے:
- اگلے 12 ماہ کے دوران ریٹائر ہونے والے گجرات بھر میں تعینات مرکزی حکومت کے ملازمین کے فائدے کے لیے 53 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ، 05.03.2024 کو احمد آباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں مرکزی حکومت کی 14 وزارتوں/ محکموں کے 300 سے زیادہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔ BHAVISHYA پورٹل، مربوط پنشنر پورٹل، ریٹائرمنٹ کے فوائد، فیملی پنشن، سی جی ایچ ایس، انکم ٹیکس کے قواعد، انوبھو، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ، سرمایہ کاری کے طریقوں اور مواقع وغیرہ پر مختلف سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سی جی جی ایچ ایس سسٹم، سی جی ایچ ایس پورٹل، سہولیات کے تحت ریٹائر ہونے والوں کو سرمایہ کاری اور صحت کی دیکھ بھال کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنانے کے لیے تفصیلی سیشن بھی منعقد کیے گئے۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، ایس بی آئی، پی این بی، بینک آف بڑودہ اور آئی سی آئی سی آئی نے ریٹائر ہونے والوں کے لیے ایک بینک نمائش میں حصہ لیا۔
- احمد آباد میں 5 سے 6 مارچ 2024 کو سی پی پی سی اور بینک آف بڑودہ سے پنشن سے متعلق کام سنبھالنے والی شاخوں کے 57 افسران کے لیے ساتویں بینکر بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ کے سینئر افسران نے پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لیے بہتر کوآرڈینیشن، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے انعقاد اور چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کے استعمال پر بینکروں کے ساتھ بات چیت کی۔ ورکشاپ میں متعدد پنشن یافتگان نے بھی شرکت کی۔
- احمد آباد میں 05.03.2024 کو گجرات کی پانچ پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن، یعنی پوسٹس اینڈ ٹیلی گرافس اور دیگر مرکزی حکومت پنشنر ایسوسی ایشن، احمد آباد، کیندریہ نروتہ کرم چاری منڈل، وڈودرا، بڑودہ سنٹرل پنشنر ایسوسی ایشن، وڈودرا، مرکزی حکومت پنشنر ایسوسی ایشن، احمد آباد اور بھارت پنشنر سماج کے ساتھ ایک باہمی ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری، جناب وی سرینواس نے تینوں تقریبات سے خطاب کیا اور پنشن یافتگان کی بہبود کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں اور ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کے وقار پر زور دینے کے ساتھ پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل طور سے با اختیار بنانے پر روشنی ڈالی۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 5758
(Release ID: 2012054)
Visitor Counter : 63