مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
وزیر اعظم نے رابطے کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے دوہائی-مودی نگر (شمالی) سیکشن کا بھی افتتاح کیا گیا
بھارت نے حالیہ برسوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی دیکھی ہے: وزیر ہردیپ ایس پوری
Posted On:
06 MAR 2024 6:25PM by PIB Delhi
شہری نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بنانے اور مواقع بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے آج کولکاتا میٹرو کے ہاوڑہ میدان – ایسپلانیڈ میٹرو سیکشن ؛ کوی سبھاش – ہیمنتا مکھوپادھیائے میٹرو سیکشن ؛ تراتالا - مجرہاٹ میٹرو سیکشن (جوکا - ایسپلانیڈ لائن کا سیکشن)؛ پونے میٹرو روبی ہال کلینک سے رام واڑی تک ؛ کوچی میٹرو ریل فیز ون توسیعی پروجیکٹ (فیز آئی بی) ایس این جنکشن میٹرو اسٹیشن سے ترپونیتھورا میٹرو اسٹیشن تک ؛ آگرہ میٹرو کا سیکشن تاج ایسٹ گیٹ سے مانکمیشور تک ؛ اور دہلی-میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کا دوہائی-مودی نگر (شمالی) سیکشن کا افتتاح کیا۔ انھوں نے ان سیکشنز پر ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے پمپری چنچواڑ میٹرو-نگڈی کے درمیان پونے میٹرو ریل پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی توسیع کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے تمام میٹرو پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور کولکاتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ایسپلانیڈ - ہاوڑہ میدان میٹرو روٹ پر میٹرو کی سواری کی۔ انھوں نے اپنے میٹرو سفر کے دوران مزدوروں اور اسکولی بچوں کے ساتھ بھی گفت و شنید کی۔
ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب وی کے سنگھ نے اس افتتاح کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کولکاتا سے ، مراد نگر میں دوہائی سے مودی نگر نارتھ تک دہلی میرٹھ آر آر ٹی ایس کوریڈور کے 17 کلومیٹر طویل سیکشن کے افتتاح میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ 2014 سے پہلے کی حکومتوں نے بھارت کے بنیادی ڈھانچے خاص طور پر شہری نقل و حمل کے شعبے کو نظر انداز کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ شہروں کو ایک موقع کے طور پر نہیں بلکہ ایک چیلنج کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے صورت حال کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں بھارت نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی دیکھی ہے۔ جناب پوری نے کہا، ’’2014 میں صرف 248 کلومیٹر کی آپریشنل میٹرو لائنوں سے، ہم نے آج کے افتتاح کے بعد بھارت کے جدید میٹرو سسٹم کو 939 کلومیٹر تک بڑھا دیا ہے۔ بھارت کے موجودہ میٹرو ریل نیٹ ورک کا تین چوتھائی سے زیادہ حصہ دس سال سے بھی کم عرصے میں شروع کیا گیا ہے۔ ہماری کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ میٹرو کے روزانہ مسافروں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیر اعظم کے ’گتی شکتی وژن‘ کے مطابق آر آر ٹی ایس کو تمام پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5762
(Release ID: 2012053)
Visitor Counter : 71