سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کرناٹک کے باگل کوٹ اور بیلگاوی اضلاع کے بیلگام-ہنگنڈ-رائچور سیکشن میں قومی شاہراہ -748اے کو 4 لین کرنے کے لیے 2675.31 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
06 MAR 2024 12:11PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر ، جناب نتن گڈکری نے کرناٹک میں ایک پوسٹ میں کہا کہ، ۔ باگل کوٹ اور بیلگاوی اضلاع میں نیشنل ہائی وے-748اے کے بیلگام-ہنگنڈ-رائچور سیکشن کو 4 لین کرنے کے لئے 2675.31 کروڑ روپے کی بڑی رقم کی منظوری دی گئی ہے، جس میں ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ استعمال کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت آنے والےکل رقبے کی لمبائی 92.40 کلومیٹر ہے۔
انہوں نے کہا، یہ پروگرام پنجی-حیدرآباد ای سی 10 کوریڈور کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ای سی 10اہم صنعتی مراکز بشمول پنجی کو جوڑتا ہے، جو ماہی گیری، سیاحت، زراعت، اور دوا سازی کی صنعتوں کے لیے مشہور ہے۔ بیلگاوی کو اناج، گنے، کپاس، تمباکو، تیل کے بیج اور دودھ کی مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔ رائچور، چاول، کپاس، مونگ پھلی اور دالوں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ اور حیدرآباد، بالترتیب گوا، کرناٹک، اور تلنگانہ ریاستوں میں واقع مختلف اسٹارٹ اپس کے لیے آئی ٹی(اطلاعاتی ٹیکنالوجی) ، فارم(ادویاتی سازی)، ہیلتھ کیئر، اور ایک مرکز کے طور پر امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
*************
( ش ح ۔ج ق ۔ رض (
U. No: 5729
(Release ID: 2011837)
Visitor Counter : 91