مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی  مواصلات کے محکمے ، ٹی سی او ای، نے آئی آئی ٹی، دہلی میں یکسرتبدیلی لانے والی ‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’جڑواں پہل  کے لیے رابطہ کاری کے اپنے پہلے پروگرام کاآغازکیا


رابطہ کاری پروگرام کا مقصد ممکنہ شرکاء میں دلچسپی اور مشغولیت کو فروغ دینا ہے

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی ) اس ماہ آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی آئی ٹی بنگلور، اور آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں تین رابطہ کاری پروگراموں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

ڈاکٹر نیرج متّل  نےبنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور اختراع، اجتماعی کارروائی نیزاقدامات، جدت طرازی اور تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل جڑواں  پہل قدمیوں کے اہم کردار پر زور دیاہے

Posted On: 05 MAR 2024 8:20PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00153W9.jpg

ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی اوٹی) نے ٹیلی کام سینٹر آف ایکسیلنس (ٹی سی اوای) کے ذریعے آج اپنے پہلےرابطہ کاری پروگرام ، ‘سنگم: ڈیجیٹل ٹوئن’پہل  قدمی کاآغاز کیا۔اس غیرمعمولی کوشش کامقصد بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور نظم و نسق میں انقلاب لاناہے۔ سنگم دہلی کی میزبانی باوقارآئی آئی ٹی دہلی میں کی گئی تھی، جس کا موضوع تھا ‘‘جدت اور منصوبہ بندی کے درمیان فرق کو ختم کرنا’’، اس تقریب میں جدید ترین بصیرت اور اختراعات کی نمائش کی گئی جو شہری ترقی کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیلی کام کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل اور آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر رنگن بنرجی نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا افتتاح کیا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران، ڈاکٹر نیرج متل نے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور اختراع، اجتماعی کارروائی نیزاقدامات،جدت طرازی اور تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل جڑواں پہل قدمیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور ترقی کے لیے ڈیجیٹل جڑواں پہل قدمیوں اور مربوط ڈیٹانظام سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر متل نے ڈیجیٹل جڑواں  پہل قدمیوں کی کچھ اہم خصوصیات کی نشاندہی کی جس میں جسمانی اثاثوں کو ڈیجیٹل طور پر منتقل کرنے کی صلاحیت، متنوع ذرائع سے  بر وقت  ڈیٹا اکٹھا کرنا اور عمل کے طرز عمل کا نمونہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا‘‘مقصد’’،‘‘ کام کاج سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنانا، باخبر فیصلہ سازی  میں مددکرنا، اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ممکنہ طور پر لاگت میں خاطرخواہ کمی کرنا ہے’’۔ ٹیلی کام سکریٹری نے مزید کہا کہ ‘‘ڈیٹا سائلو کو توڑنے، محکموں اور شعبوں میں ڈیٹا کو مربوط  کرنے، اور بہتر منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت(اے آئی) اورزبان کے بڑے  ماڈلز کو استعمال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔’’انہوں نے صنعت کے رہنماؤں، سٹارٹ اپس، اختراع کاروں اور ماہرین تعلیم کی شرکت پر بھی  ان کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00206UJ.jpg

پروفیسر رنگن بنرجی نے ٹیلی مواصلات  کے محکمے کو اس طرح کی ایک مؤثر پہل قدمی کاآغازکرنے پر قیادت کرنے پر مبارکباد دی، انھوں نے  کی کامیابی اور اس سے ہمارے بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی توقع ظاہر کی۔

رابطہ کاری کے پروگراموں کا مقصد ممکنہ شرکاء میں دلچسپی اور مشغولیت کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ احتیاط سے تیار کردہ ایجنڈے کے ساتھ،  مختلف النوع مقررین نے حاضرین سے  خطاب کیا۔حاضرین میں  مختلف صنعتوں کے ممتاز رہنما اور اختراع کار شامل  تھے۔ اس تقریب نے نیٹ ورکنگ، تعاون اور تحریک کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس نے ڈیجیٹل جڑواں پن کے دائرے میں آگے کے دلچسپ سفر کے لیے  راہ ہموارکی۔

دن بھر، شرکاء نے دن بھر متنوع موضوعات پر غوروخوض کیا، بروقت ڈیٹا کے انضمام کو دریافت کیا، بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ (بی آئی ایم) کے ساتھ ڈیجیٹل درستگی  میں اضافہ کیا اور شہری منصوبہ بندی اور انتظام  وانصرام میں جدت پیدا کی۔

موضوع 1: جسمانی دنیا سے بر وقت  ذہین ورچوئل دنیا تک کا سفر

سنگم میں ڈیجیٹل جڑواں  پہل قدمیوں کی صلاحیت وامکانات  کو بروئے کارلاکر جسمانی دنیا سے  بر وقت  ذہین ورچوئل دنیا تک کا سفرکرنا۔ صنعت نے ایروز کے ذریعے اسمارٹ بنیادی ڈھانچے کی نمائش کی،اوربینٹ لے سسٹمزکے ذریعہ ای ایس آرآئی اوربی آئی ایم  اورارضیاتی محل ووقوع کو اجاگرکیا۔ اورکایاپلٹ کرنے والی انقلابی ٹکنالوجی کے بارے میں غوروخوض کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WH74.png

موضوع 2: ڈیجیٹل جڑواں پہل قدمیوں کوتقویت بہم پہنچانا: ڈائنامک ڈیٹا انٹیگریشن

اس  تقریب میں ناین کی طرف سے روڈ ٹریفک سے لے کرڈیٹااسٹیریمس کوشامل کرنے، ریلائنس جیواورایئرٹیل انڈیا  کے ذریعہ ٹیلی کام بصیرت کے بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا۔ سنگم  رابطہ کاری  کانفرنس میں متنوع ڈیٹاسیٹس کو  پروان چڑھانے  کرنے کے بارے میں  توجہ مرکوز کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FR1U.png

موضوع 3: اختراعی فرنٹیئرز: ڈیجیٹل جڑواں پہل قدمیوں اور جدیدترین  ٹیکنالوجیز کے ساتھ مستقبل  کے خدوخال کی تشکیل

سنگم میں اختراعی فرنٹیئرز نے دریافت کیا کہ کس طرح مائیکروسافٹ،پرائیویسی  نیزرازداری  میں اضافہ کرنے والی  ٹیکنالوجیز (پی ای ٹیز) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ میں انقلاب  برپاکر رہا ہے۔ جدت طرازی کے دوران رازداری کی حفاظت کرنے والی اے آر/وی آر جیسی ایڈوانس ویژولائزیشن ٹیکنالوجیز کے بارے میں میٹا اور واٹس ایپ کی بصیرتیں شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050HMP.jpg

موضوع 4: ایک ساتھ مستقبل کی تعمیر - عالمی سطح پر جانا

اینگورا آئی آئی اوٹی  کے  سی ٹی او ڈاکٹر جیویئر  اسپین سے  اس سنگم میں  ورچوئل طورپرشامل ہوئے۔ انھوں نے ڈیجیٹل ٹوئنز میں کامیابی کے کیسز ساجھا کئے،  اوراس کے ساتھ ہی انھوں نے اجلاس کے موضوع ‘‘گلوبل سنرجی: باہم مربوط ڈیجیٹل ٹوئنز اور بین الاقوامی بہترین  طورطریقوں سے متعارف کرایا’’ ۔

ڈی ڈی جی، ڈی او ٹی  جناب آسیت کدایان نے کہا ‘‘ہم سنگم ڈیجیٹل ٹوئن پہل قدمی کی نقاب کشائی کا مشاہدہ کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔"یہ پہل قدمی اس بات میں ایک مثالی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے کہ ہم کس طرح بنیادی ڈھانچے کا تصور اور انتظام کرتے ہیں، جس سے زیادہ اسمارٹ  اور زیادہ لچکدار شہروں کے لئے راہ ہموار ہوتی ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006CTMZ.jpg

جیسا کہ ٹیلی کام صنعت ڈیجیٹل تبدیلی کو اختیارکرنا جاری رکھے ہوئے ہے، ٹیلی مواصلات کا محکمہ سنگم جیسی اپنی پہل قدمیوں کے ذریعہ  جدت اور کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، جو ایک زیادہ مربوط اور پائیدار مستقبل کو تشکیل دے رہا ہے۔

پس منظر:

ٹیلی مواصلات کے محکمے  (ڈی اوٹی) نے ‘سنگم: ڈیجیٹل جڑواں’ پہل قدمی کاآغاز کیا ہے، یہ ایک ایسی کوشش ہے جو صنعت کے رہنماؤں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، ماہرین تعلیم، اختراع کاروں، اورمستقبل  کے  بارے میں غوروفکرکرنے  والوں کی جانب سے اظہارِ دلچسپی (ای اوآئی) کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ڈیجیٹل ٹوئن ٹکنالوجی جسمانی اثاثوں کی ورچوئل نقل تیار کر کے ایک حل پیش کرتی ہے، بروقت نگرانی ، سمولیشن، اور تکراری تجربات اور فیڈ بیک لوپس کے لیے تجزیہ کو فعال کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتی ہے۔

 ٹیلی مواصلات کا محکمہ 15  مارچ 2024 کی ای اوآئی جمع کرانے کی آخری تاریخ سے پہلے، 9 مارچ کو آئی آئی آئی ٹی بنگلور اور 12 مارچ کو ٓئی آئی آئی ٹی حیدرآباد میں  رابطہ کاری سے تعلق اپنے اگلے پروگراموں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹی سی او ای کے بارے میں:

ٹیلی کام سینٹر آف ایکسی لینس (ٹی سی او ای) ٹیلی کام صنعت میں جدت  طرازی اور تعاون واشتراک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ڈیجیٹل کایاپلٹ  کو بااختیار بنانے اور تکنیکی ترقی کی رفتارکوتیز کرنے کے لیے اقدامات کو آگے بڑھاتا ہے۔

*********

(ش ح۔ع م ۔ع آ)

U-5719



(Release ID: 2011831) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Kannada