وزارت دفاع

بھارتی  بحریہ نے لائبیرین پرچم والے کنٹینر بحری جہاز ایم ایس سی   اسکائی – دو  کو مدد فراہم کی

Posted On: 05 MAR 2024 9:00PM by PIB Delhi

مورخہ 04 مارچ ، 2024 ء  کو، خلیج عدن میں تعینات  آئی این ایس  کولکاتہ مشن نے  لائبیریا کے  پرچم بردار  کنٹینر  بحری جہاز  ایم ایس سی اسکائی -  IIکی درخواست  پر   کارروائی کی ، جس پر  04 مارچ ، 2024 ء کو عدن کے  90 بحری میل جنوب مشرق میں  تقریباً 1900 بجے ( آئی ایس ٹی )   مبینہ طور پر ڈرون/میزائل سے حملہ کیا گیا  تھا ۔

حملے کے نتیجے میں، ماسٹر نے جہاز پر دھواں اور آگ کی اطلاع دی۔ آئی این ایس کولکاتہ کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر موڑ دیا گیا اور وہ 2230 بجے  (آئی ایس ٹی )   پر  جائے  وقوعہ  پر پہنچا۔ ماسٹر کی درخواست کی بنیاد پر، ایم وی کو جائے وقوعہ سے  آئی این  جہاز کے ذریعے جبوتی کی بحری حدود میں لے جایا گیا۔

مورخہ   05 مارچ  ، 2024  ء  کی  اولین ساعتوں میں، آگ بجھانے والی ایک ماہر ٹیم (12 اہلکار) ایکس -  کولکاتہ  ایم وی   پر پہنچی  اور  آگ / دھوئیں کو بجھانے میں مدد فراہم کی۔  اس کے علاوہ ، ایک ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل  ( ای او ڈی )  ٹیم بھی بقیہ  خطرے کاجائزہ لینے کے لیے ایم وی   پر  پہنچی ۔

23 اہل کاروں پر مشتمل عملہ بشمول 13  بھارتی شہری محفوظ ہیں اور جہاز اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

آئی این  جہاز کی تیز رفتار کارروائیاں خطے سے گزرنے والے ملاحوں کی حفاظت میں  بھارتی بحریہ کی عہد بستگی اور عزم  کا اعادہ کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Img(3)0ZM2.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Img(4)VR78.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Img(5)JZIB.jpg

*******

 (ش ح –ف ا   - ع ا )

U. No. 5720



(Release ID: 2011801) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Punjabi