کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے نالکو، انگول میں سنٹر آف مینجمنٹ ایجوکیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 05 MAR 2024 7:38PM by PIB Delhi

تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے انگول کے نالکو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں، جناب سریدھر پاترا، سی ایم ڈی، نالکو کی موجودگی میں آئی آئی ایم ممبئی اور آئی آئی ایم سنبل پور کے انتظامی تعلیم کے مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ انگول صنعتی سرگرمیوں سے مالا مال ہے اور کوئلے کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں پی ایم گتی شکتی پروگرام کو نئے افتتاح کردہ سنٹر آف مینجمنٹ ایجوکیشن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے لاجسٹکس اور سپلائی چین کی سرگرمیوں کو بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔ اس علاقے میں مختلف صنعتوں میں کام کرنے والے ملازمین کی خصوصی مہارت کو بہتر بنانا لاجسٹک سیکٹر کی مطلوبہ ترقی کا باعث بنے گا۔

 

 

 

انگول میں نالکو کیمپس میں قائم کیا گیا یہ سنٹر آف مینجمنٹ ایجوکیشن ہماری ریاست کے لاجسٹک سیکٹر کے لیے درکار مہارت کی طلب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکز انگول اور ڈھینکنال ضلع تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اوڈیشہ کی تمام صنعتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ مینجمنٹ سینٹر میں لاجسٹک اور آپریشن پر تین اور چھ ماہ کے کورسز کرائے جائیں گے۔ یہ ایک سالہ ایگزیکٹو پوسٹ گریجویٹ کورس بھی فراہم کرے گا۔ کورس کا ڈھانچہ آئی آئی ایم کے ذریعہ صنعتوں کے ساتھ مشاورت سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مرکز وقتاً فوقتاً ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کورسز بھی پیش کرے گا۔

نالکو اور ایم سی ایل ان علاقوں میں کام کرنے والے دو سرکردہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں سے ہیں۔ ایم سی ایل پہلے ہی ایک معاہدے پر دستخط کر چکا ہے اور اس کورس کے لیے ہر بیچ میں چالیس ایگزیکٹوز کا انتخاب کر چکا ہے۔ اسی طرح نالکو نے کلاس رومز، دفاتر، رہائش اور رسد کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اگلے 25 سالوں میں ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام پہلوؤں کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کان کنی کی پالیسیوں میں اصلاحات کی وجہ سے انگول اور ڈھینکنال اضلاع کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔

 

 

 

اس موقع پر دوسروں کے علاوہ پروفیسر منوج کمار تیواری، ڈائرکٹر، آئی آئی ایم ممبئی، پروفیسر مہادیو جیسوال، آئی آئی ایم سنبل پور، جناب کیشو راؤ، ڈائریکٹر (پرسنل) ایم سی ایل اور جناب امیا کمار سوین، ای ڈی (ایس اینڈ پی)، نالکو، خاص طور پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس اقدام سے انگول، ڈھینکنال، سمبل پور، دیوگڑھ، بارگڑھ، جھرسوگوڑا اور کٹک سمیت مختلف اضلاع میں لاجسٹک سیکٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5712


(Release ID: 2011751) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi