وزارت دفاع

سال 2024 کی پہلی بحریہ کمانڈروں کی کانفرنس: وزیر دفاع نے ’دو بحری جہازوں کے آپریشن‘ کا جائزہ لیا، یہ سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے بھارتی بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے


’’بحریہ اپنی بڑھتی ہوئی کثیر جہتی صلاحیتوں کی وجہ سے بحر ہند کے خطے میں مسلسل قائدانہ کردار میں ابھر رہی ہے‘‘

آج کے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں مسلح افواج کی ہم آہنگی ضروری ہے: جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 05 MAR 2024 6:43PM by PIB Delhi

 سال 2024 کی بحریہ کمانڈروں کی کانفرنس کا پہلا ایڈیشن 05 مارچ 2024 کو شروع ہوا۔ اس سہ روزہ تقریب کے افتتاحی اجلاس میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سمندر میں بھارتی بحریہ کے ’دوہرے بحری جہازوں کے آپریشن‘ کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ دونوں طیارہ بردار بحری جہازوں نے بھارت کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے بحریہ کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ  سمندری سبقت کو برقرار رکھنے میں سمندر پر مبنی فضائی طاقت کے اہم کردار کا ایک طاقتور ثبوت ہے۔

رکشا منتری نے سیشن کے دوران نیول کمانڈروں سے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے بحر ہند کے خطے میں اپنی کثیر جہتی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور مسلسل قائدانہ کردار ادا کرنے پر بھارتی بحریہ کی ستائش کی۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تصور کے مطابق خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ساگر) کے مطابق بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے لیے بحریہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انھوں نے بحرہند و بحرالکاہل کے خطے میں بھارتی بحریہ کی بحری قزاقی کے خلاف کارروائیوں کی ستائش کی جسے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے سمندری سلامتی اور بھارت کی خودمختاری کو برقرار رکھنے میں بحریہ کے اہم کردار کے علاوہ عالمی وعدوں کو پورا کرنے میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔ اگر بحر ہند کے خطے اور وسیع تر بحرہند و بحرالکاہل میں بھارت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے تو ایسا صرف ہماری بحریہ کی بہادری اور مستعدی کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے میں ساکھ کا مترادف بن گئی ہے۔ بحریہ عالمی کینوس پر بھارت کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاس ہے۔

وزیر دفاع نے مسلسل بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے درمیان تینوں افواج کے اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے جدید جنگ اور مختلف میری ٹائم آپریشنز میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے بارے میں بھی بات کی۔ انھوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور حکومت کے ذریعے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

نیول کمانڈرز کانفرنس اس بار ہائبرڈ فارمیٹ میں ہو رہی ہے۔ یہ بحری کمانڈروں کے لیے سمندری سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ، آپریشنل اور انتظامی امور پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی حرکیات، علاقائی چیلنجوں اور خطے میں موجودہ غیر مستحکم سمندری سلامتی کی صورت حال کے پس منظر میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس بھارتی بحریہ کے مستقبل کے لائحہ عمل کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہان کے ساتھ مل کر مشترکہ قومی سلامتی کے ماحول کی روشنی میں تینوں افواج کے ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کانفرنس کے دوران نیول کمانڈروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ وہ ملک کے دفاع میں تینوں افواج کی ہم آہنگی اور تیاری کو بڑھانے کی راہیں تلاش کریں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5708



(Release ID: 2011739) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Hindi