کوئلے کی وزارت

فروری 2024 میں کوئلے کی مجموعی پیداوار اور ترسیل میں خاطر خواہ اضافہ

Posted On: 05 MAR 2024 11:08AM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے فروری 2024 ماہ  کے دوران مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیا ہے، جس سے 96.60 ملین ٹن (ایم ٹی) ( عبوری ) کوئلے کی پیداوار حاصل ہوئی  ہے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 86.38  ملین ٹن کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ کر، 11.83 فیصد اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار فروری 2024 کے مہینے میں بڑھ کر 74.76 ایم ٹی ( عبوری) ہو گئی ہے جبکہ فروری 2023 میں 68.78   ملین ٹن(ایم ٹی) تھی۔  جو8.69 فیصد  کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کوئلے کی مجموعی پیداوار (فروری 2024 تک) مالی سال 2024-2023 میں 880.72 ملین ٹن ( عبوری ) تک پہنچ گئی ہے جو مالی سال 2023-2022 میں اسی مدت کے دوران 785.39 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.14 فیصد کا اضافہ  درج کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QONF.jpg

مزید برآں، فروری 2024 میں کوئلے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 13.63 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ، فروری 2023 میں ریکارڈ کی گئی 74.61  ملین ٹن کے مقابلے میں قابل ذکر پیش رفت کو ظاہر کرتے ہوئے، متاثر کن 84.78 ملن ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا۔ اسی وقت، کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) کی ترسیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فروری 2024 میں 65.3 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا، جو فروری 2023 میں 58.28 ملین ٹن کے مقابلے میں، 12.05 فیصد کی ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔ مجموعی کوئلہ کی ترسیل  میں (فروری 2024 تک) مالی سال 2024-2023 میں 882.44 ملین ٹن (عارضی) تک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مالی سال 2023-2022 میں اسی مدت کے دوران 794.41 ملین ٹن  تھی ۔ اس طرح  یہ11.08 فیصد کا اضافہ درج کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AZTY.jpg

یہ نمایاں کامیابیاں معیشت کے مختلف شعبوں کی حمایت  کرنے کے لیے کوئلے کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ چونکہ قوم خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، کوئلے کی صنعت ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن میں پرعزم ہے۔

*************

 ( ش ح ۔ج  ق ۔ رض (

U. No: 5679

 



(Release ID: 2011521) Visitor Counter : 65