سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذورافراد کو بااختیاربنانا:
معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے تین اہم مفاہمت ناموں پردستخط کئے
Posted On:
04 MAR 2024 8:45PM by PIB Delhi
معذورافرادکو بااختیاربنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے جناب راجیش اگروال کی قیادت میں معذورافراد کا بااختیاربنانے کے محکمے نے تین اہم مفاہمت ناموں پردستخط کرنے کے ساتھ دیویانگ جنوں کو بااختیاربنانے کے لئے خاطرخواہ پیش رفت کی ہے ۔
معذورافراد کے لئے رسائی میں یکسرتبدیلی لانے اورمعلومات پھیلانے کے مقصد سے معذورافراد کوبااختیاربنانے کے محکمے نے اہم موبائیل ایپلیکیشن پلیٹ فارم شروع کرنے کے لئے مختلف ممتاز اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے ،یہ پلیٹ فارم اس لئے وضع کیاگیاہے تاکہ رجسٹریشن اور رسائی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ لازمی معلومات فراہم کرنے اور قانونی فیصلوں سے متعلق ویب سائٹ کو منسلک کرنے، ریاست اورمرکزی سرکاروں کی اسکیموں کو لاگوکرنے اور قابل رسائی فارمیٹس میں دستاویزات تک رسائی میں آسانی پیداکی جاسکے ۔
پہلے مفاہمت نامے پر دستخط مشترکہ طورپر سب کی شمولیت والی سائنس ، ٹکنالوجی ، انجینئرنگ ، میتھ میٹکس فاؤنڈیشن ،(آئی- ایس ٹی ای ایم ) دھننجے ،سنجوگتافاؤنڈیشن (برانڈنیم –مشن قابل رسائی کے تحت آپریٹننگ ) اور نابینا لوگوں کے لئے نیشنل ایسوسی ایشن کے ساتھ کئے گئے ۔ اس کا مقصد موبائیل ایپلی کیشن کوبڑھانے کے لئے تکنیکی امداد اوربنیادی ڈھانچہ فراہم کرناہے ۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق ٹکنالوجی کو شامل کرنے کے ذریعہ یہ پلیٹ فارم متعلقہ اور نشانزد معلومات کو موثرڈھنگ سے پھیلائے گا جس سے ملک کی سطح پردیویانگ جنوں کو بااختیاربنایاجاسکے گا۔
مختلف اسکیموں سے متعلق قابل بھروسہ اور تازہ معلومات کو یقینی بنانے کے لئے ریاست اورمرکزی حکومتوں کی طرف سے پیش کش کی گئی ہے ۔ دوسرے مفاہمت نامہ پردستخط دہلی کے روہنی میں ویژن دیویانگ فاؤنڈیشن کے ساتھ کئے گئے ہیں ۔اس شراکت داری کا مقصد مصنوعی ذہانت کے وسیلوں اورمناسب تکنیک کو فروغ دینا ہے تاکہ حکومت کی اسکیموں کے لئے پی ڈبلیو ڈیز کی اہلیت پررہنمائی کی پیش کش کی جاسکے ۔ اس سے لازمی خدمات تک رسائی بڑھائی جاسکے گی ۔
تیسرے مفاہمت نامے پردستخط دہلی کی نابینا افراد کی قومی ایسوسی ایشن کے ساتھ کئے گئے ،جو اس سرکردہ ادارہ ہے جسے نابینا افراد کی بھلائی کے لئے وقف کیاگیاہے ، اس کا مقصد پی ڈبلیو ڈیز کے لئے تقریبا 10ہزاردفعات کے دستاویزات کو قابل رسائی بناناہے ۔ ان دستاویزات میں سرکاری اسکیمیں ، رہنما خطوط ، سی سی پی ڈی احکامات ، پی ڈبلیو ڈیزکے لئے قانونی راحت اورسالانہ رپورٹیں شامل ہیں ۔
*********
(ش ح۔ ح ا۔ع آ)
U-5676
(Release ID: 2011506)
Visitor Counter : 62