کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت کا 2015 میں ہوئی کوئلہ نیلامی کے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب

Posted On: 04 MAR 2024 8:27PM by PIB Delhi

حال ہی میں میڈیا میں ا س طرح کا ایک مضمون شائع ہوا ہے کہ حکومت ہند نے ایک کارپوریٹ کو فائدہ پہنچانے کے لئے مغربی بنگال کو کوئلہ نیلامی سے غیر قانونی طور سے الگ رکھا۔ الزام لگایا گیا ہے کہ کوئلے کی وزارت نے مغربی بنگال پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی پی ڈی ایس ایل) کو مغربی بنگال میں قائم کوئلہ کانوں کی نیلامی میں شامل ہونے کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ مضمون میں جوالزامات عائد کئے گئے ہیں وہ غلط اور بے بنیاد ہیں اور کوئلہ بلاکوں کی تخصیص اور کوئلہ کانوں کے الاٹمنٹ (خصوصی اختیارات) ایکٹ 2015 کی دفعات کو ٹھیک سے نہ سمجھنے کا نتیجہ ہیں۔

کوئلہ انوں کی تخصیص سرکاری اور نجی کمپنیوں کو نیلامی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ کوئلہ کانوں کے (خصوصی اختیارات) ایکٹ کے سیکشن چار (4) کے تحت اگر گزشتہ الاٹی نے اضافی لیوی ادا نہیں کی ہے تو گزشتہ الاٹ شدہ کمپنی یا اس کے کسی پروموٹر کو یہ حق حاصل نہیں ہوگا کہ وہ خود بولی لگائے یا مشترکہ منصوبے کے تحت یہ کام کرسکے ۔

سرکاری کمپنیوں یا کارپوریٹ اداروں کو کوئلہ کان الاٹمنٹ سے متعلق شرائط دوسرے آرڈیننس کے سیکشن پانچ میں شامل ہیں اور اس کے مطابق کسی بھی گزشتہ الاٹی کو کوئی الاٹمنٹ نہیں کیا جاسکتا اگر اس نے مقررہ وقت کے اندر اضافی لیول کی ادائیگی نہیں کی ہوگی۔

الاٹمنٹ میں کسی بھی گڑبڑی یا کم مقابلے الزامات بے بنیاد ہیں۔ بولی لگانے کے دستاویزات کے مطابق ایک مشترکہ کمپنی( جے وی) ای آکشن میں آزادنہ طور پر بولی لگانے ک مجاز ہیں۔ اس نیلامی میں مجموعی طور پر 167 بولیاں شامل کی گئیں جو مضبوط مقابلہ آرائی کا ثبوت ہیں۔

******

U.No:5665

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2011422) Visitor Counter : 105


Read this release in: Kannada , English , Hindi