بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی مسابقتی کمیشن آئندہ روز مسابقتی قانون کی اقتصادیات کے موضوع پر 9ویں قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا

Posted On: 04 MAR 2024 7:47PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی) آئندہ روز نئی دہلی میں مسابقتی قانون کی اقتصادیات پر 9ویں قومی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ سی سی آئی 2016 سے ہر سال کانفرنس کا انعقاد کرتا آرہا ہے۔

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر اروند ورمانی،  افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس کانفرنس میں ایک مکمل سیشن اور دو تکنیکی سیشنز شامل ہیں۔

اس سال کی کانفرنس کے مکمل سیشن کا موضوع ہے ’’مصنوعی انٹیلی جینس: چنوتیاں اور مواقع‘‘۔ڈاکٹر ارگھیا سینگپتا، بانی اور ریسرچ ڈائریکٹر، ودھی سینٹر فار لیگل پالیسی ، مکمل سیشن کی ماڈریٹر ہیں۔ دو تکنیکی سیشنوں کی صدارت ڈاکٹر رجت کتھوریا، پروفیسر اور ڈین، اسکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، شیو نادر یونیورسٹی اور ڈاکٹر روہت پرساد، پروفیسر، اکنامک اینڈ پبلک پالیسی، مینجمنٹ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، گڑگاؤں کریں گے۔

مسابقتی قانون کی اقتصادیات کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا ایجنڈا

یہ کانفرنس اسکالرز، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم اور مسابقتی قانون کے معاشیات کے شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کو ایک اسٹیج پر لائے گی۔ کانفرنس کے مقاصد یہ ہیں:

  1. مسابقتی قانون کے معاشیات کے میدان میں عصری مسائل پر تحقیق اور بحث کو تحریک دینا،
  2. ہندوستانی سیاق و سباق سے متعلقہ مسابقتی مسائل کی بہتر تفہیم تیار کرنا
  3. ہندوستان میں مسابقتی قانون کے نفاذ کے لیے نتائج نکالنا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5664



(Release ID: 2011418) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Marathi