امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے امور کے محکمے کی جانب سے دماغی صحت اور نیورو سائنس کے قومی ادارے نیم ہنس، بنگلوو کے ساتھ آن لائن گیمنگ کے نتیجے میں اضطرابی کیفیت کے کنٹرول پر تحقیق کرنے سے متعلق تبادلہ خیال


اس کا مقصد آن لائن گیمنگ کے ڈیجیٹل صارفین کے بڑھتی تعداد کے تحفظ کے لئے پیشگی اور سرگرم اقدامات کرنا ہے

تحقیق کے اخذ کردہ نتائج سے آن لائن گیمنگ کے صارفین کو تحفظ دینے کے لئے گائڈ لائن تیار کرنے کے لئے پالیسی سے متعلق جانکاری ملے گی۔ رپورٹ سے اس خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی جانب صنعت کو مدد ملے گی

Posted On: 04 MAR 2024 6:37PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے (DOSA) نے مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس کے قومی ادارے (NIMHANS )، بنگلورو کے ساتھ مل کر آن لائن گیمنگ کے نتیجے میں صارفین کے روئیے میں ہونے والی منفی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لئے ریسرچ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں صارفین میں چار مارچ 2024 کو جناب روہت کمار سنگھ، سکریٹری محکمہ صارفین کے امور کی سربراہی میں میٹنگ کی گئی جس میں صارفین کے امور کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری انوپم مشرا ،ڈاکٹر پرتما مورتی ، ڈائرکٹر NIMHANS اور ڈاکٹر منوج شرما ، پروفیسر کلنکل سائکلوجی NIMHANS نے تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

سکریٹر ی (سی اے ) نے کہا کہ آن لائن گیمنگ کا نشہ انسان کو سماجی طور پر الگ تھلگ کردیتا ہے اور اصل زندگی سے جڑی ذمہ داریوں سے صارفین کو دور کردیتا ہے۔ اس سے ہونے والی رویئے کی تبدیلیاں جسمانی اور دماغی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں۔ آنلائن گیمنگ سے پیسہ اور وقت برباد ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ شخص سماجی ذمہ داریوں سے کترانے لگتا ہے۔ سکریٹری صاحب نے اس ریسرچ کا مقصد واضح کیا کہ اس سے ڈیجیٹل صارفین کے رویئے کے لئے ایک واضح ماڈل تیار کیا جائے گا جو فی الحال آن لائن گیمنگ کے بارے میں ہے لیکن آگے چل کر پورے ڈیجیٹل سوشل میڈیا کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس تحقیق سے صارفین کو گائڈ لائن فراہم کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ اقتصادی اور جسمانی خطرے کو کم سے کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

ڈائرکٹر NIMHANS نے صارفین کا ڈیٹا اکھٹا کرنے اور عمر، اقتصادی حٓلت اور سماجی صورتحال وغیرہ کی بنیاد پر الگ الگ تجزیہ کرنے کے لئے مختلف تنظیموں ، اداروں اور اتھارٹیز سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ صحت مند ڈیجیٹل عادات ڈالنے کے لئے اور ضرورت سے زیادہ استعمال کی روک تھام کے لئے کوئی طریقہ کار وضع کرنے پر بات کی۔

ریسرچ کے اخذ کردہ نتائج سے نہ صرف یہ کہ آن لائن گیمنگ کے صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکے گا۔ بلکہ صنعت کو بھی ان خطروں کو کم سے کم کرنے ک ےلئے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کا موقع ملے گا۔

*******

U.No:5660

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2011392) Visitor Counter : 66


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi