وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے بھاری کاموں کے انجنوں کے لیے جدید ترین ایندھن اور کنٹرول سسٹم ملک میں تیار کرنے کی خاطربی ای ایم ایل لمیٹڈ   ،  بی ای ایل اور میدھانی کے ساتھ مفامہ نامے پر دستخط کیے

Posted On: 04 MAR 2024 5:14PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے  بی ای ایم ایل لمیٹڈ ،  بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور مشر  دھاتو نگم لمیٹڈ  (میدھانی) کے ساتھ بھاری کاموں کے لیے استعمال ہونے والے انجنوں کے لیے ایڈوانسڈ فیولنگ اور کنٹرول سسٹم کو ملک میں تیار کرنے کے لیے ایک سہ فریقی مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں ۔   ایم او یو پر   بی ای ایم ایل کے  چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرجناب  شانتنو رائے  ؛  میدھانی کے سی ایم ڈی ڈاکٹر ایس کے جھا؛ اور  بی ای ایل کے سی ایم ڈی ،  جناب بھانو پرکاش سریواستو نے  04 مارچ 2024 کو نئی دلی میں دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے کی موجودگی میں دستخط کیے  ۔

یہ باہمی تعاون ایک اعلی درجے کے ایندھن اور کنٹرول سسٹم کو ڈیزائن کرنے ،  جانچنے اور تیار کرنے کے لیے مقامی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرے گا جو بہتر کارکردگی ، صلاحیت اور بھروسے کی پیشکش کرتا ہے ۔  انجن ٹکنالوجی اور کنٹرول سسٹم میں جدید ترین پیشرفت کو بروئے کار لاتے ہوئے ،  کمپنیوں کا مقصد انجن سسٹمز کی ترقی کے لیے اپنی ڈومین کی مہارت کو بڑھانا ہے جو جنگی موٹر گاڑیوں کے شعبے میں خود انحصاری کو یقینی بنائے گی ۔  ایم او یو ‘آتم نر بھر  بھارت’ اقدام کے تحت ملک کے اندر پیچیدہ ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے حکومت کے عزم کی  عکاسی  کرتا ہے ۔  

*************

ش ح   ۔   و ا   ۔   ت ح

U- 5657


(Release ID: 2011346) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil