وزارت آیوش
مرکزی وزیر صحت نے آیوش صحت دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات کا آغاز کیا
آیوش اور آئی سی ایم آرکے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا مقصد انٹیگریٹیو کو آگے بڑھانا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
آر اے وی کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز آیوروید کی تین قدآور شخصیتوں کو دیئے گئے
آیوش کی وزارت کی گزشتہ 10 برسوں میں کامیابیوں پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا
Posted On:
04 MAR 2024 3:45PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ایک مشترکہ میگا ایونٹ کے دوران کہا جی انٹیگریٹڈ میڈیسن کا وقت آ گیا ہے،۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایتی ہیلتھ کیئر آنے والے مستقبل کا نیا فیشن ٹرینڈ ہو گا۔ مرکزی وزیر نے گزشتہ دہائی میں آیوش کی وزارت کو اس کے شاندار سفر کے لیے بھی مبارکباد دی اور کہا کہ آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں۔
آج کے مشترکہ میگا ایونٹ میں، ڈاکٹر مانڈویہ نے ملک بھر کے منتخبہ ایمس میں آیوش-آئی سی ایم آر ایڈوانسڈ سنٹر فار انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ (اے آئی-اے سی آئی ایچ آر) کے قیام کا اعلان کیا اور انیمیا پر ملٹی سینٹر کلینیکل ٹرائل کا اعلان کیا۔ افتتاحی اجلاس میں "آیوش صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لئے ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات" اور راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ کے 27 ویں جلسہ تقسیم اسناد اور 29 ویں نیشنل سمینار کا آغاز بھی کیا گیا۔
اپنی تقریر کے دوران، ڈاکٹرمانڈویہ نے مزید کہا کہ آیوش میں تعاون پر مبنی تحقیق انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ روایتی علم اور جدید سائنسی تحقیق کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہےاور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے۔ آیوش اور آئی سی ایم آر کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا مقصد انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کو آگے بڑھانا، آیوش کے روایتی طریقوں کو جدید طبی سائنس کے ساتھ مربوط کرنا اور ہندوستان کو کلی صحت دیکھ بھال اختراعات میں سب سے آگے لے جانا ہے۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے مزید کہا کہ، ‘‘آیوش میں باہمی تعاون پر مبنی تحقیق انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ روایتی علم اور جدید سائنسی تحقیق کے درمیان فرق کو ختم کرتی ہےاور صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دیتی ہے’’۔ ‘‘آیوروید ہماری ثقافت، ورثے اور روایت کا حصہ ہے۔ ہمارے روزمرہ کے عمل میں اب بھی اس کی پیروی کی جارہی ہے۔ اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد انٹیگریٹیو ہیلتھ ریسرچ کو آگے بڑھانا، آیوش کے روایتی طریقوں کو جدید طبی سائنس کے ساتھ مربوط کرنا اور ہندوستان کو صحت کی دیکھ بھال کی مجموعی اختراعات میں سب سے آگے لے جانا ہے’’۔
اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ حکومت ایک مربوط نقطہ نظر پر عمل پیرا ہے تاکہ آیوروید اور ایلوپیتھی دونوں شعبوں سے بہترین طریقوں کو اپنایا جا سکے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ "مرکزی حکومت ملک کے لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی سمت کام کر رہی ہے۔ اس سمت میں، آیوش ہیلتھ کیئر سہولیات کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز(آئی پی ایچ ایس) کو مرکزی وزارت صحت نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یکساں معیارات کے ایک سیٹ کے طور پر شائع کیا تھا۔ ان اصلاحات کو اپنانے سے، یہ امید کی جاتی ہے کہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے آیوش صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مقررہ معیارات اور معیاری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ تیار کر سکیں گے، اس طرح عوام کو تمام صحت دیکھ بھال کے لیے آیوش طبی خدمات کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔
آیوش کی وزارت کےسکریٹری، وی ڈی راجیش کوٹیچا نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2014 میں اپنے قیام کے بعد سے، آیوش کی وزارت نے آیوش سیکٹر میں انقلاب برپا کرتے ہوئے لچک، اختراع اور کلی صحت دیکھ بھال کا سفر شروع کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، عوامی صحت کی دیکھ بھال، تحقیق اور اختراعات کو فروغ دینے میں شواہد پر مبنی آیوش نظام کو مربوط کرنے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آج، ہمیں ایک دہائی کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے والا ایک جامع کتابچہ جاری کرنے پر فخر ہے، جو صحت کی مجموعی دیکھ بھال کے لیے وزارت کی وابستگی اور ایک صحت مند، زیادہ متحرک ہندوستان کے لیے اس کے وژن کا ثبوت ہے۔
آیوش اسپتالوں اور آیوشمان آروگیہ مندر کے لیے ہندوستانی صحت عامہ کے معیارات پر کتابچے کا اجراء ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نےآیوش کے وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا، راشٹریہ آیوروید ودیاپیٹھ نئی دہلی کی گورننگ باڈی کے سابق صدر ویدیہ دیویندرتریگنا، این سی آئی ایس ایم کے چیئرمین ویدیہ جینت دیو پجاری، ڈی جی ایچ ایس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراتل گوئل، ڈپارٹمنٹ آف ہیلٹھ ریسرچ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ انوناگر،دہلی ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سرینواسن جیسے معززین کی موجودگی میں کیا۔
میگا ایونٹ کے دوران جام نگر(گجرات) کے ویدیہ گرودیپ سنگھ، کوٹاکل (کیرالہ) کے ڈاکٹر پی مادھاون کٹی واریئر اوراجمیر(راجستھان) کے ویدیہ وشنودت شری کرشن شرماکو ان کے متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات کے لیے باوقار لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران 13 آیوروید اسکالرز کوفیلو آف راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (ایف آر اے وی) سے نوازا گیا۔
فیلوز آف راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ ک(ایف آراے وی)24-2023کے نام:
- وید بھاؤنابین منج پرا، احمد آباد (گجرات)
- ڈاکٹراینا شرما،کانگڑا (ہماچل علاقہ)
- ڈاکٹر جی ایس بدیشہ، رائے پور (چھتیس گڑھ)
- وید مرلی کرشن پارس رام، ترو پتی (آندھرا پردیش)
- ویدیہ دتاتریہ مدھوکرراؤ صراف، ناگپور (مہاراشٹر)
- ویدیہ راماوتار شرما، چورو (راجستھان)
- ویدیہ (پروفیسر) شیام سندر شرما، بھاگلپور (بہار)
- پروفیسر (ڈاکٹر) بشنو پرساد سرما، گوہاٹی (آسام)
- ویدیہ گوپال شرن گرگ، علی گڑھ (اتر پردیش)
- ڈاکٹر یونس غفار سولنکی، ممبئی (مہاراشٹر)
- ویدیہ میدھا پٹیل، سورت (گجرات)
- ڈاکٹر ویبھا دویویدی، بریلی (اتر پردیش)
- ویدیہ سنتوش بھگوان رو نیوپرکر، اورنگ آباد (مہاراشٹر)
********
ش ح۔ ا گ۔ ج ا
U. No.3152
(Release ID: 2011344)
Visitor Counter : 94