کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کے سکریٹری نے چنئی میں کان کنی کے سازوسامان کی تیاری میں میک ان انڈیا اقدامات سے متعلق اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کیا

Posted On: 02 MAR 2024 9:25PM by PIB Delhi

حکومت ہندکی کوئلہ کی وزارت  کے سکریٹری جناب امرت لال مینانے چنئی میں کان کنی کی مشینوں کے لیے میک ان انڈیا اقدامات سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب مینا نے زمین پر چلنے والی بھاری مشینری اور زیر زمین کان کنی کی مشینری بنانے کے سلسلے میں ہندوستان میں ہندوستانی اور بیرون ملک مقیم صنعت کاروں کے لیے بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا۔

WhatsApp Image 2024-03-02 at 15.21.03 WhatsApp Image 2024-03-02 at 15.21.05

میک ان انڈیا حکومت ہند کی طرف سے ایک پہل ہے جو کمپنیوں کو ہندوستان میں بنی مصنوعات تیار کرنے، بنانے اور اسمبل کرنے اور مینوفیکچرنگ میں وقف شدہ  سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کی  حوصلہ افزائی  کرتی ہے۔ پالیسی کا نقطہ نظر سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا، جدید اور موثر انفراسٹرکچر تیار کرنا اور غیر ملکی سرمائے کے لیے نئے شعبے کھولنا  ہے۔ اس پہل کا ہدف روزگار کی تخلیق اور مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے 25 اقتصادی شعبے ہیں ، اور اس کا مقصد "ہندوستان کو ایک عالمی ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ برآمدی ہب میں تبدیل کرنا ہے۔"

"میک ان انڈیا" کے تین بیان کردہ مقاصد تھے:

  1. مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی کی شرح کو 12-14 فیصد سالانہ تک بڑھانا؛
  2. معیشت میں 100 ملین اضافی مینوفیکچرنگ ملازمتیں پیدا کرنا؛
  3. جی ڈی پی میں اضافہ شدہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شراکت کو یقینی بنانا۔

کوئلہ کےسکریٹری نے حکومت ہند کی میک ان انڈیا مہم کی حمایت میں کوئلہ صنعت کے اہم رول پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان میں کوئلے کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قوم کے لیے پائیدار ترقی اور توانائی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں فریقین کی جانب سے درکار مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی۔

سکریٹری نے مختلف سازوسامان بنانے والے اداروں جیسے بی ای ایم ایل ، کیٹر پیلر، ٹاٹا - ہیتاشی،کوماتسو، ایل اینڈ ٹی   اور دیگر کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اسمبلی/پارٹس مینوفیکچررز سمیت شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جس کا مقصد ملک کے اندر اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کرکے جدت اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔   انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے اور کان کنی کے شعبے کے لیے ضروری میک ان انڈیا آلات کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ  کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

WhatsApp Image 2024-03-02 at 15.21.04 (1)

اعلیٰ صلاحیت والی مائننگ مشینوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، وزارت کوئلہ  نے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) سی آئی ایل  کی سربراہی میں ایک بین  الضابطہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں وزارت ریلوے، بھاری صنعتوں کی وزارت، این ایل سی آئی ایل ، ایس سی سی ایل، این ٹی پی سی، ڈبلیو  بی پی ڈی سی آئی ایل اور آلات بنانے والے ممبران شامل تھے۔

کوئلہ کے سکریٹری نے بتایا کہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کمیٹی کی درج ذیل سفارشات کو لاگو کیا ہے:

  • مستقبل کے ٹرائل ٹینڈرز میں پہلے دو سالوں کے آپریشن کے لیے (85فیصد اور تین سال کے آپریشن کے موجودہ اصولوں کی جگہ پر) اعلیٰ صلاحیت والے آلات کے لیے کم از کم ضمانت شدہ دستیابی کو سالانہ بنیادوں پر 75فیصد  کر دیا گیا ہے۔
  • دنیا بھر میں چلائے جانے والے ایک ہی ماڈل کو مقامی طور پر تیار کرنے کے ثابت ہونے کے معیار میں نرمی۔
  • شقوں میں نرمی کے ساتھ یو جی  مائنز میں بغیر ثبوت کے نئے تیار کردہ مقامی ماس پروڈکشن ٹیکنالوجی (ایم پی ٹی) آلات کی خدمات حاصل کرنے کے لیے علیحدہ ٹرائل ٹینڈرز۔
  • مینوفیکچررز اور/یا ان کے ڈیلرز کو اوپن کاسٹ (او سی) مائنز میں مائن ڈیولپمنٹ کم آپریٹر (ایم ڈی او) ٹینڈرز کے ریونیو شیئرنگ موڈ میں حصہ لینے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔

سی آئی ایل کا اب بھی 20 کیوبک میٹر ز، رسی بیلچے، 190ٹی ڈمپرز، 850 ایچ پی  ڈوزرز، 550 ایچ پی موٹر گریڈرز، 10 کیوبک میٹر، فرنٹ اینڈ لوڈرز، 460ایچ پی وہیل ڈوزرز جیسے اعلیٰ صلاحیت والے ایچ ای ایم ایم  کی درآمد پر انحصار ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ کے ان اعلیٰ صلاحیت والے ایچ ای ایم ایم کی اوسط سالانہ درآمد تقریباً 750 کروڑ روپے ہے جس کے لیے تقریباً 250 کروڑ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی ہے۔ کول انڈیا بھارت میں ان آلات کو تیار کرنے کے لیے مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کے لیے آزمائشی آرڈر دے رہا ہے اور نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

سکریٹری نے مطلع کیا کہ سی آئی ایل  اگلے چند سالوں میں ان آلات کی درآمدات کو بتدریج کم کرنے اور آتم  نربھر بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا صرف ہمارے وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی مہم نہیں ہے، بلکہ یہ ایک زیادہ خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی ہندوستان کی طرف ایک تحریک ہے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.5644


(Release ID: 2011332) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi