بھاری صنعتوں کی وزارت
آئی سی اے ٹی ، مانیسر نے اولا الیکٹرک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو پہلا پی ایل آئی - آٹوموٹیو سرٹیفکیٹ سے نوازا
سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی یہ کامیابی بھارتی آٹو موٹیو انڈسٹری میں جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کی مقامی پیداوار اور آٹو موٹیو سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کی طرف پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے
Posted On:
04 MAR 2024 4:58PM by PIB Delhi
بین الاقوامی مرکز برائے آٹو موٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی ) ، مانیسر نے ، جو بھارتی حکومت کے تحت وزارت ہیوی انڈسٹریز (ایم ایچ آئی ) کے قومی آٹو موٹیو بورڈ (این اے بی ) کے ڈویژنوں میں سے ایک ہے ، اپنا پہلا پی ایل آئی - آٹوموٹیو سرٹیفکیٹ ، جو آٹو موبائل اور آٹو کمپونینٹس کے لیے ایم ایچ آئی کی پیداوار سےمنسلک ترغیب (پی ایل آئی ) اسکیم کے تحت ہے ، میسرز اولا الیکٹرک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا ہے۔
یہ سرٹیفکیٹ ایم ایچ آئی میں ایڈیشن سکریٹری ڈاکٹر حنیف قریشی نے ، اولا الیکٹرک کے انجینئرنگ کے ہیڈ اور سینئر وائس پریسیڈینٹ ڈاکٹر ایس جے دھینگڑا کو دیا ۔ اس موقعے پر آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب سوربھ دلیلا ، ایم ایچ آئی ، آئی سی اے تی اور میسرز اولا الیکٹرک کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔
میسرز اولا الیکٹرک کی بیٹری الیکٹرک وہیکل 2 ڈبلیو (اولا ایس آئی پرو (جینریشن ٹو) ) نے آٹوموٹیو پی ایل آئی سرٹیفکیٹ کے لیے 50 فیصد(منٹ) کے ڈی اے وی کے معیار کو پورا کرتی ہے ، جو کہ جدید آٹوموٹیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کو مقامی طور پر تیار کرنے کے اپنے عہد کا ثبوت ہے ۔
انہیں یہ سرٹیفکیٹ آئی سی اے ٹی سے ملا ہے جس میں ‘میک ان بھارت’ ابھیان اور گھریلو پیداوار کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گرین موبلٹی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک موبلٹی مشن پلان (این ای ایم ایم پی) 2020 متعارف کرایا ۔ یہ منصوبہ ملک کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری اور اسے اپنانے کے اہداف اور ٹائم فریم کا تعین کرتا ہے ۔
آتم نربھر بھارت کے وژن کے ساتھ اور بھارت کو ایک خود کفیل ملک بنانے کے لیے ، ایم ایچ آئی نے ، بھارتی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے کی قیادت میں ، 2021 میں آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں کی صنعت کے لیے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پی ایل آئی اسکیم کا آغاز کیا تھا ۔ اس انقلابی اسکیم کا مقصد ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی ) مصنوعات کی مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور آٹوموٹیو مینوفیکچرنگ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔
اپریل 2023 میں ایم ایچ آئی کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی نے درخواست دہندگان کی طرف سے بھاری صنعتوں کی وزارت کے پورٹل کے ذریعے اپ لوڈ کرنے کے لیے ضروری فارمیٹس کے ساتھ ایک ہموار درخواست کے عمل کی سہولت فراہم کی ، جس میں چیمپیئن او ای ایمز (اصلی آلات کے مینوفیکچررز) اور کل پرزوں کے چیمپئنز شامل ہیں ۔
ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی یہ کامیابی بھارتی آٹو موٹیو انڈسٹری میں جدید آٹو موٹیو ٹیکنالوجی پروڈکٹس کی مقامی پیداوار اور آٹو موٹیو سیکٹر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کی جانب پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے ۔
آئی سی اے ٹی دیگر درخواست دہندگان کی پی ایل آئی -آٹو درخواستوں کی جانچ اور تجزیے کا کام کر رہی ہے ۔ بہت جلد یہ کمپنیاں آئی سی اے ٹی ، مانیسر سے پی ایل آئی -آٹو سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں گی ۔
آئی سی اے ٹی ، مانیسر کے بارے میں:
بین الاقوامی مرکز برائے آٹو موٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی ) سال 2006 میں قائم کیا گیا تھا ۔ یہ بھارتی حکومت کی بھارتی صنعتوں کی وزارت کے تحت ، نیشنل آٹو موٹیو بورڈ (این اے بی ) کے ڈویژنوں میں سے ایک ہے ۔ بھارت کے آئی سی اے ٹی کو روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ ) نے آٹوموبائل اور ان کے حفاظتی آلات کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کے لیے سینٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر ) کے قضابطہ 126 میں مطلع کیا ہے ۔ نیز ، آئی سی اے ٹی کو ایم ایچ آئی کی طرف سے اے اے ٹی پروڈکٹس کے پی ایل آئی -آٹو سرٹیفیکیشن اور ایف اے ایم ای سرٹیفیکیشن کے لیے اختیار دیا گیا ہے ۔ آئی سی اے ٹی آٹوموٹیو سرٹیفیکیشن ، ہومولوگیشن ، ڈیزائن ، توثیق ، آر اینڈ ڈی ، پی ایل آئی -آٹو سرٹیفیکیشن ، ایف اے ایم ای سرٹیفیکیشن وغیرہ کے ڈومین میں معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم ٹیسٹنگ ایجنسی ہے ۔
*************
ش ح ۔ و ا ۔ ت ح
U- 5653
(Release ID: 2011325)
Visitor Counter : 6742