وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب رکشا منتری پروجیکٹ سی برڈ کے بنیادی ڈھانچے/سہولیات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 04 MAR 2024 3:51PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ 5 مارچ کو بحریہ کے افسروں اور دفاعی سویلین اہلکاروں کے لیے320 مکانات اور بحریہ کے بیس کاروار میں 149 واحد افسروں کی رہائش پر مشتمل دو بڑے پیئرز اور سات رہائشی ٹاورز کا افتتاح کریں گے۔

پروجیکٹ سی برڈ کا پہلا مرحلہ 10 جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اسے 2011 میں کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے میں ایک بریک واٹر، ایک گھاٹ جو 10 جہازوں کو برتھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایک 10,000 ٹن جہاز کی لفٹ اور ڈرائی برتھ، ایک بحری جہاز کی مرمت اور لاجسٹک یارڈاسلحہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات،1000 اہلکاروں کی رہائش، ایک ہیڈ کوارٹر/ڈیپو آرگنائزیشن اور 141 بستروں پر مشتمل نیول اسپتال پر مشتمل تھا۔

سی سی ایس(کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی) نے پروجیکٹ کے فیزIIاےکی منظوری23یارڈ کرافٹ کے ساتھ 32 بحری جہازوں اور آبدوزوں کی برتھنگ کے مطابق دی تھی۔ فیزIIاےکے اقدامات کو عمارتوں اور ڈھانچے کی تعمیر کی طرف بھی ہدایت دی گئی ہے جو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف)اور انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی)کے ذریعہ مقرر کردہ موجودہ رہنما خطوط پر عمل پیرا ہیں۔ فیزIIاے سمندری کاموں میں بحری جہازوں/آبدوزوں کی شمولیت کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ستون شامل ہیں، جو 6 کلومیٹر سے زیادہ کی برتھنگ کی جگہ فراہم کرتے ہیں،  اس کے ساتھ ساتھ تکنیکی سہولیات، الیکٹریکل سب سٹیشن، سوئچ گیئرز، اور سپورٹ یوٹیلیٹیز بھی شامل ہیں۔ فیزIIاےورکس کا مرکزی حصہ ایک مشہور کورڈ ڈرائی برتھ ہے، جو 75 میٹر کی بلندی پر کھڑا ہے، جو دہلی کے قطب مینار سے اونچا ہے، اور 33000ایم 2اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ اس ڈرائی برتھ کو بیک وقت ڈاکنگ اور چار بڑے جہازوں کی جامع بند دیکھ بھال کی سہولت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فیز-IIاے میں رہائشوں پر مشتمل چار مختلف ٹاؤن شپس، جن میں افسران، سینئر اور جونیئر سیلرز اور ڈیفنس سویلین عملے کے لیے ہر قسم کے تقریباً 10,000 رہائشی یونٹس بنائی جا رہی ہیں۔ 2700 میٹر رن وے اور سول انکلیو کے ساتھ ایک گرین فیلڈ دوہرے استعمال والے نیول ایئر اسٹیشن کا قیام سے مختلف آئی این جہازوں پر سوار ہوائی جہازوں کو فضائی مدد فراہم کرے گا اور تجارتی ہوا بازی کی پروازوں کے آپریشن میں سہولت فراہم کرے گا۔

نیول بیس کاروار میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں نے تقریباً 7,000 اہلکاروں کے لیے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں اور بالواسطہ طور پر ملک بھر میں تقریباً 20,000 ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو آتم نربھر بھارت کے اصولوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس میں 90فیصد سے زیادہ مواد اورسازو سامان ملک کے اندر سے منگوایا جاتا ہے۔ پروجیکٹ کی تکمیل میں اے ای سی او ایم انڈیا لمٹیڈ، لارسن اینڈ ٹُبرو، آئی ٹی ٹی سیمنٹیشن انڈیا لمٹیڈ، ناگارجن کنسٹرکشن کمپنی، نو یگ انجینئرنگ کمپنی لمٹیڈ اور شاپور جی پالن جی گروپ جیسے مشہور ہندوستانی صنعت کے بنیادی ڈھانچے کے رہنما شامل ہیں۔

ایک بار مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد25 کلومیٹر کے پھیلاؤ میں پھیلی بحریہ کی سہولیات میں ایک اندازے کے مطابق 50,000 افراد رہائش پذیر ہوں گے، مقامی معیشت میں خاطر خواہ شراکت کی توقع ہے۔ نیول ڈاک یارڈ کا قیام اور بحری جہازوں کی دیکھ بھال کی ضروریات خطے کی صنعتی ترقی کے لیے متحرک کے طورپر کام کریں گی۔ اس ترقی سے ضروری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ اتر کنڑ علاقے میں اہم سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھی توقع ہے۔ بحری فضائی اسٹیشن، سول انکلیو کے ساتھ، اتر کرناٹک کے علاقے سے فضائی رابطے کو بہتر بنانے اور شمالی کرناٹک اور جنوبی گوا دونوں میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ مکمل آپریشنل ہونے پر، بیس کے لگ بھگ 8,000 اہلکاروں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا بھی امکان ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

U. No.5648


(Release ID: 2011276) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil