ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
اوکھلا برڈ سینکچری میں جنگلاتی حیات کا عالمی دن منایا گیا جس میں مشن لائف پر توجہ مرکوز رہی
Posted On:
03 MAR 2024 8:22PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت ڈبلیوڈبلیوایف ای آئی اے سی پی پی سی- آر پی نے مشن لائف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آج اوکھلا برڈ سینکچری جو کہ بھرپور حیاتیاتی تنوع سے مالامال ہے،میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے 2024 منایا۔ جنگلاتی حیات کا عالمی دن (ڈبلیوڈبلیو ڈی) ہر سال 3 مارچ کو جنگلی جانوروں اور پودوں کا جشن منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ہر سال، ہم لوگوں اور کرہ ارض کے تئیں جنگلاتی حیات کے منفرد کردار اور تعاون کا اعتراف کرتے ہیں۔
اس سال کا تھیم کنکٹنگ پیوپل اینڈپلینیٹ:ایکسپلورنگ ڈجیٹل انوویشن ان وائلڈ لائف کنزرویشن تھا۔ ورلڈ وائلڈ لائف ڈے 2024 ڈیجیٹل وائلڈ لائف کنزرویشن میں ہمارے مشترکہ پائیدار مستقبل کے لیے ،مستقبل کے مواقع پر فن، پریذینٹیشن اور مکالمہ کے ذریعے نسل در نسل تبادلے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس دن نے یہ دریافت کرنے کے لیے ایک جمپنگ آف پوائنٹ پیش کیا کہ اب کون سی ڈیجیٹل ایجادات دستیاب ہیں، ہمیں کن باہمی تضادات کا سامنا ہے اور ہماری ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی تمام لوگوں اور سیارے کے لیے کیسے تیار ہو۔ تکنیکی جدت نے تحقیق، مواصلات، ٹریکنگ، ڈی این اے تجزیہ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بہت سے دوسرے پہلوؤں کو آسان، زیادہ موثر اور درست بنا دیا ہے۔ ہم ایک عالمی ڈیجیٹل انقلاب کے درمیان ہیں جو لوگوں پر مرکوز ڈیجیٹل گورننس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کر رہا ہے اور ڈیجیٹل تبدیلی کی طاقت کو اُجاگر کرنے کے لیے سب کو یکساں مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ہماری عالمی آبادی کے 66 فیصد تک بہتر رابطے اور انٹرنیٹ تک رسائی کی بدولت ‘ڈیجیٹل تقسیم’ آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی ہے۔
اوکھلا برڈ سینکچری میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں نوجوانوں کی موجودگی دیکھی گئی، جس میں اسکول اور کالج کے طلباء اور عوام کی شرکت بھی شامل تھی۔ جناب پرمود کمار، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، گوتم بدھ نگر، اتر پردیش اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور مہمان اعزازی جناب امت گپتا، رینج فاریسٹ آفیسر، اوکھلا برڈ سینکچری، گوتم بدھ نگر، نے بچوں کے جوش میں اضافہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے جنگلاتی حیات سے متعلق مختلف موضوعات پر لیکچر بھی دیا۔ ڈاکٹر جی آریندرن، کوآرڈینیٹر، ڈبلیو ڈبلیو ایف ای آئی اے سی پی پی سی-آر پی انڈیا بھی اس تقریب کا حصہ تھے ۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنی مہارت کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ڈی2024 کے تھیم پر ایکو ٹریل، پوسٹر سازی اور ہاتھ اور چہرے کی پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں تقریباً 150 افراد نے شرکت کی۔
********
ش ح۔م م ۔رم
U-5631
(Release ID: 2011159)
Visitor Counter : 73