امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، تریپورہ حکومت اور دی انڈیجینس پروگریسو ریجنل الائنس(ٹی آئی پی آر اے) ، جسے تریپرا موتھا کے نام سے جانا جاتا ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے
آج تریپورہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے، اس معاہدے نے تاریخ کا احترام ،غلطیوں میں اصلاح اور حقیقتوں کو تسلیم کرکے مستقبل کی طرف دیکھنے کا کام کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت کے خواب میں تریپورہ اہم شراکت دار ہو گا اور وکست تریپورہ کے طور پر آگے بڑھے گا
مودی حکومت نے شمال مشرق میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے گزشتہ 5 سالوں میں 11 بڑے اور اہم تاریخی معاہدے کئے ہیں
اس معاہدے سے تریپورہ کے مقامی لوگوں کی تاریخ، زمین ، سیاسی حقوق، اقتصادی ترقی، شناخت، ثقافت اور زبان سے متعلق تمام ایشوز کو سلجھانے پر اتفاق رائے قائم ہوا
مودی جی کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک، تنازعات سے پاک اور تشدد سے پاک شمال مشرق کا تصور پورا ہورہا ہے
مودی حکومت کے امن معاہدوں سے تقریباً 10 ہزار لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہو ئے
مودی حکومت میں کسی کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی
Posted On:
02 MAR 2024 3:56PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی موجودگی میں حکومت ہند، تریپورہ حکومت اور دی انڈیجینس پروگریسو ریجنل الائنس(ٹی آئی پی آر اے) ، جسے تریپرا موتھا کے نام سے جانا جاتا ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آج نئی دہلی میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج تریپورہ کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ہم نے تاریخ کا احترام ، غلطیوں میں اصلاح اور آج کی حقیقتوں کو تسلیم کرتے ہوئے تینوں کا تال میل کرکے مستقبل کی طرف دیکھنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کو کوئی نہیں بدل سکتا لیکن ہم ہمیشہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر اور آج کے حقائق کو ذہن میں رکھ کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ تریپرا موتھا اور تمام قبائلی جماعتوں نے اس سمت میں بہت تعمیری کردار ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تریپورہ حکومت نے ہمیشہ اس کے لیے کئی کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تریپورہ بھی اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم رہے گا اور اپنا حصہ بھی حاصل کرے گا اور ایک وکست تریپورہ کی شکل میں آگے بڑھے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں وزارت داخلہ نے دہشت گردی سے پاک، تنازعات سے پاک اور تشدد سے پاک شمال مشرق کے تصور کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے کئی معاہدوں کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں آئے ہیں اور اسی کی وجہ سےآج شمال مشرق میں ترقی کا ماحول قائم ہوا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ برو -ریانگ معاہدہ ہو یا سرحدی معاہدہ، انکی شروعات تریپورہ سے ہی ہوئی تھی اور آج پھر یہ تریپورہ کے لیے ایک معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں این ایل ایف ٹی (ایس ڈی) ، 2020 میں برو اور بوڈو معاہدہ، 2021 میں کاربی-آنگلونگ معاہدہ، 2022 میں قبائلی معاہدہ اور آسام-میگھالیہ سرحدی معاہدہ، 2023 میں آسام-اروناچل پردیش سرحدی معاہدہ، دیماسا معاہدہ یو این ایل ایف اور پھر الفا معاہدہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سرحدوں، شناخت، زبان اور ثقافت سے متعلق 11 مختلف معاہدوں کے ذریعے لوگوں سے بات کرکے ان کی جدوجہد کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج کے معاہدے کے ساتھ، تریپورہ تنازعات سے پاک تریپورہ بننے کے لیے آگے بڑھا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اب آپ کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور حکومت ہند دو قد م آگے بڑھ کر سب کے حقوق کا تحفظ ہو، اس قسم کا ایک سیٹ اپ تیار کرے گی۔
اس معاہدے کے تحت تریپورہ کے مقامی لوگوں کی تاریخ، زمین اور سیاسی حقوق، اقتصادی ترقی، شناخت، ثقافت اور زبان سے متعلق تمام مسائل کو خیر سگالی کے ساتھ سلجھانے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی باعزت حل کو یقین بنانے کے لئے معاہدہ کے تحت ان مسائل سے متعلق باہمی رضا مندی والے پہلوؤں پر مقرر شدہ وقت کی حد میں امن کے لئے ایک مشترکہ گروپ/ /کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔ معاہدے پر عمل کے لئے موافق ماحول بنائے رکھنے کے لیے، تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاہدے لاگو ہونے کے دن سے کسی بھی قسم کے مخالفت/ تحریک کا سہارا نہیں لینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ٹی آئی پی آر اے کی طرف سے، اس کے معاہدے کے فاؤنڈر جناب پردیوت دیببرما،اور دیگر نے دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے دوران پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، وزیر اعلیٰ، تریپورہ اور وزارت داخلہ، حکومت ہند اور حکومت تریپورہ کے کئی سینئر افسران بھی موجود تھے۔
شمال مشرق میں معاہدوں نے حل کے دروازے کھول دیئے۔
***
ش ح۔ .ج ق ۔ج
Uno-5612
(Release ID: 2010962)
Visitor Counter : 89