وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ جزیرہ منی کائے (لکشدیپ) میں آئی این ایس جٹایو کو بیڑے میں شامل کرکے اپنی فوجی کارروائی صلاحیت میں اضافہ کرے گی

Posted On: 02 MAR 2024 4:11PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Crest.jpegE4YW.jpg

ہندوستانی بحریہ 06 مارچ 2024 کو بحریہ کے سربراہ ایڈ ایم آر ہری کمار کی موجودگی میں آئی این ایس جٹایو کے طور پر نیول ڈیٹیچمنٹ منی کائے کو بیڑے میں شامل کرے گی۔ یہ تقریب تزویراتی طور پر اہمیت کے حامل  لکش دیپ جزائر میں سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بتدریج بڑھانے کے بحریہ کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

نیول ڈیٹیچمنٹ منی کائے کو 1980 کی دہائی کے اوائل میں نیول آفیسر انچارج (لکشدیپ) کی آپریشنل کمانڈ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ منی کائے لکشدیپ کا جنوب بعید میں واقع ایک  جزیرہ ہے جو کہ اہم سی لائنز آف کمیونیکیشنز (ایس ایل او سی) پر محیط ہے۔ مطلوبہ بنیادی ڈھانچے اور وسائل کے ساتھ ایک آزاد بحری اکائی کی بنیاد سے جزائر میں ہندوستانی بحریہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ فوجی اڈہ آپریشنل رسائی میں اضافہ کرے گا اور مغربی بحیرہ عرب میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات سے متعلق کارروائیوں میں ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل کوششوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے خطے میں پہلے جواب دہندہ کے طور پر ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا اور زمینی علاقوں کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہوگا۔ بحریہ کے اڈے کا قیام جزائر کی جامع ترقی کی جانب حکومت ہند کی توجہ کے عین مطابق ہے۔

آئی این ایس جٹایو کاوارتی میں آئی این ایس دویپ رکشک کے بعد لکشدیپ میں دوسرا بحری اڈہ ہے۔ آئی این ایس جٹایو کے شمولیت اختیار کرنے کے ساتھ ، بھارتی بحریہ لکشدیپ جزائر میں اپنے قدم جمائے گی اور آپریشنل نگرانی، رسائی اور تعاون میں اضافے کے ساتھ، یہ جزیرے کے علاقوں کی صلاحیت سازی اور جامع ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5606


(Release ID: 2010906) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu