پنچایتی راج کی وزارت

سکریٹری جناب وویک بھاردواج جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ، پنچایت (درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ کو مضبوطی فراہم کرنے کے موضوع پر، 4 سے 5 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والی دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 02 MAR 2024 10:11AM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری، جناب وویک بھاردواج، جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں، پنچایت(درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ   جو کہ پی ای ایس اے کے نام سے مقبول عام ہے، کو مضبوطی فراہم کرنے کے موضوع پر4 سے 5 مارچ 2024 کو منعقد ہونے والی دو روزہ علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔پنچایتی راج کی وزارت، حکومت ہند   پنچایتی راج کے محکمے ، حکومت جھارکھنڈ کے تعاون و اشتراک سے یہ علاقائی کانفرنس منعقد کر رہی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایتی راج محکمے ، حکومت جھارکھنڈ کے ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر راجیو ارون اکّا ، اور پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ممتا ورما جیسے معززین بھی اس موقع موجود ہوں گے۔ قبائلی امور کی وزارت، این آئی آر ڈی اور پی آر، پنچایتی راج کے ریاستی محکمےکے سینئر افسران  کے علاوہ شرکت کرنے والی ریاستوں کی پنچایتوں کے منتخبہ نمائندگان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001hghghghgNLDX.jpg

پنچایتی راج کی وزارت اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے کہ پی ای ایس اے ایکٹ کے فوائد پنچایت (درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ 1996 (پی ای ایس اے ایکٹ) کی تجاویز کے جذبے کے عین مطابق اس کے ہدف بند مستفیدین تک پہنچیں۔ یہ کانفرنس اس سلسلے کی دوسری کڑی ہے، جس میں پنچایت (درج فہرست علاقوں تک توسیع) ایکٹ 1996 (پی ای ایس اے) کو اثر انگیز طریقے سے اختیار کرنے اور اس کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اُڈیشہ اور تلنگانہ کے پنچایتی راج کے ریاستی محکموں، قبائلی ترقیات، جنگلات، آمدنی اور محصول  کے محکموں کی شرکت کے ساتھ، اس علاقائی کانفرنس کا مقصد پی ای ایس اے کے نفاذ میں ان ریاستوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور زمینی سطح پر اس کے اثرات کو لے کر ایک ساجھے نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔ سرکاری انجمنوں کے ساتھ ساتھ، درج فہرست قبائل کی اختیار کاری کے لیے مصروف عمل تنظیموں (سی ایس اوز)/غیر سرکاری تنظیمو (این جی اوز) کو بھی اس گفتگو میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002eewrewrwerwBFZA.jpg

اس کانفرنس میں (1) پی ای ایس اے علاقوں میں گرام سبھاؤں کی اثر انگیزی اور ان علاقوں میں زندگی بسر کرنا آسان بنانے میں ان کے کردار، (2) وسائل (چھوٹی جنگلاتی مصنوعات، چھوٹی معدنیات، اراضی سے متعلق قوانین، قرض دینے سے متعلق قوانین اور پی ای ایس اے علاقوں میں محصول سے متعلق ضوابط کانفاذ) کو لے کر پی ای ایس اے علاقے کو اختیارات کی منتقلی  کے موضوع پر تبادلہ خیال، (3) این آئی سی کے ذریعہ پی ای ایس اے ایم آئی ایس ڈیش بورڈ (پروٹوٹائپ) کا مظاہرہ (4) پی ای ایس اے کے نفاذ کو مضبوطی فراہم کرنے میں غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرس کے کردار اور (5) پی ای ایس اے علاقوں میں حقوق جنگلات ایکٹ کے نفاذ جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جنہیں متعلقہ مسائل کو حل کرنے اور اسٹیک ہولڈرس کے درمیان پی ای ایس اے کے نفاذ سے متعلق اہم پہلوؤں پر بامعنی تبادلہ خیال کو فروغ دینے کے مقصد سے ازحد احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔

پی ای ایس اے کو مضبوطی فراہم کرنے کے موضوع پر اولین دو روزہ کانفرنس 11 سے 12 جنوری 2024 کے دوران مہاراشٹر کے شہر پونے میں منعقد کی گئی تھی۔ اس میں خصوصی طور پر پانچ ریاستوں یعنی گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجستھان  سے فعال شرکت ملاحظہ کی گئی تھی۔ پی ای ایس اے علاقائی کانفرنس کا بنیادی مقصد پی ای ایس اے ایکٹ کو نافذ کرنے میں ریاستوں کی جانب سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینا اور نچلی سطح پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک مشترکہ نقطہ نظر تیار کرنا ہے۔ کانفرنس کا مقصد درج فہرست علاقوں میں قبائلی برادریوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کو بڑھانے کے لیے شریک ریاستوں کے درمیان تعاون اور بات چیت کو فروغ دینا ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5599



(Release ID: 2010846) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil