سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کے لیے عطائے اختیارات کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے منایا

Posted On: 01 MAR 2024 7:00PM by PIB Delhi

نقل و حرکت کو بڑھانے سے لے کر آزادی کو فروغ دینے تک، وہیل چیئر نقل و حرکت کے چیلنجوں سے دوچار افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ اب بھی اس ضروری ٹول تک رسائی سے محروم ہیں۔ بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے نہ صرف جشن منانے کا وقت ہے بلکہ ان لوگوں کے تئیں بیداری اور شکریہ ادا کرنے کا ایک موقع ہے جو نقل و حرکت سے محروم کمیونٹی کی ضروریات کی حمایت کرتے ہیں۔

 

یکم مارچ کو بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، جو کہ وہیل چیئر کے لیے مخصوص ہے جو نقل و حرکت سے محروم افراد کی زندگیوں کو آسان اور قابل رسائی بناتی ہے۔ معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے زیراہتمام بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے کے موقع پر، قومی اداروں اور علاقائی مراکز اور پی ایس یو میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

 

1- ALIMCO نے اپنے مختلف مراکز پر اے ڈی آئی پی اسکیموں کے مستفیدین کو وہیل چیئرز فراہم کیں۔ پروگرام کے دوران، وہیل چیئر استعمال کرنے والوں اور ان کے ساتھیوں کے لیے وہیل چیئر کے استعمال سے متعلق تربیتی سیشن بھی منعقد کیے گئے۔

2- بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے کے موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز آف انٹلیکچوئل ڈس ایبلٹیز، سکندرآباد کی جانب سے تربیتی پروگرام اور وہیل چیئر کی مختلف اقسام کے عملی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔

3- کمپوزٹ ریجنل سنٹر داونگیرے نے اس موقع پر وہیل چیئر استعمال کرنے والوں اور عام شہریوں کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

4- کمپوزٹ ریجنل سنٹر تریپورہ کی طرف سے نرسنگھ گڑھ ہائر سیکنڈری اسکول میں لوکوموٹر سے معذور افراد کے لیے 100 میٹر وہیل چیئر ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

5- کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) نیلور نے بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے پر مستفیدین کے لیے ایک بیداری ریلی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا۔

آئیے وہیل چیئرز کے انمول تعاون کا احترام کریں اور ایک ایسی دنیا بنانے کے اپنے عزم کی تصدیق کریں جہاں نقل و حرکت کی کوئی حد نہ ہو۔ بین الاقوامی وہیل چیئر ڈے – آزادی، عطائے اختیار اور اتحاد کا جشن منانے کا دن۔

*****

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5594


(Release ID: 2010776) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi