وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے نئی دہلی سے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سات بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا
Posted On:
01 MAR 2024 6:19PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دہلی سے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سات بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا ورچوئل افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں جناب سنجے ملہوترا، سکریٹری، محکمہ ریونیو (ڈی او آر)، وزارت خزانہ (ایم او ایف) ، ڈاکٹر وویک جوشی، سکریٹری، فنانشل سروسز ڈپارٹمنٹ (ڈی ایف ایس)، ایم او ایف۔ جناب نتن گپتا، چیئرمین، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)؛ ڈی او آر; جناب سنجے کمار اگروال، چیئرمین، سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)۔ جناب ایم پی تنگیرالا، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی ایف ایس۔ جناب دنیش کھارا، چیئرمین، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)؛ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ سیتارمن نے کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی کی جائے اور بلاتاخیر انھیں مکمل کیا جائے اور متعلقہ محکمہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ تعمیر وقت پر شروع ہو اور پروجیکٹ مقررہ وقت کے اندر مکمل ہوں۔
مرکزی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں سے اعتماد کی تجدید ہوتی ہے اور عہدیداروں کے حوصلے میں اضافہ ہوتا ہے جو حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے فراہم کرتی رہتی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ امرت کال میں قوم کی تعمیر کے لیے اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیں۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب نتن گپتا نے کہا کہ نئی عمارتیں گرین بلڈنگ کے اصولوں کے مطابق جدید اور اختراعی ہوں گی اور تازہ ترین جی آر آئی ایچ اے 3 پیرامیٹرز (گرین ریٹنگ فار انٹیگریٹڈ ہیبی ٹیٹ اسسمنٹ) کے مطابق ہوں گی۔ ان میں دکانیں، سی سی ٹی وی اور سیکورٹی کے لیے کنٹرول روم، کمیونٹی ہال، یوگا / جم / فٹنس سینٹر اور تفریحی کمرہ وغیرہ جیسی عام سہولیات بھی ہوں گی۔ بلڈنگ کمپلیکس میں ای وی چارجنگ پوائنٹس، سولر پاور پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بارش کا پانی جمع کرنے کا نظم ہوگا، نیز بچوں اور بزرگوں کے لیے گرین ایریا بھی ہوگا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب سنجے کمار اگروال نے کہا کہ آج سی آئی ٹی آر اے ہائٹس رہائشی کیمپس کا افتتاح کیا جارہا ہے جو دوارکا ، نئی دہلی میں سب سے اونچی اور تاریخی عمارتوں میں سے ایک ہے اور یہ پروجیکٹ آئی جی آئی ہوائی اڈے کے قریب دہلی میں سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک پر واقع ہے۔ پروجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب اگروال نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 17800 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور دہلی میں تعینات سی بی آئی سی کے افسروں کی رہائش کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)، محکمہ ریونیو، وزارت خزانہ کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نے محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں کے لیے ٹائپ ٹو اور تھری کے 198 کوارٹروں پر مشتمل ڈپارٹمنٹل رہائشی کمپلیکس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا، جس میں محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو سیکٹر 28، فرید آباد، ہریانہ میں ہاؤسنگ یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔
محترمہ سیتارمن نے گروگرام کے سیکٹر 53 میں رہائشی کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھا ، جس میں ٹائپ ٹو سے ٹاِپ سکس کے 214 کوارٹر شامل ہیں ان میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کو مناسب رہائشی مکانات فراہم کیے جائیں گے۔
مرکزی بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)، محکمہ ریونیو، وزارت خزانہ کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نے نئی دہلی کے دوارکا کے سیکٹر 9 میں سی بی آئی سی کے افسران کے لیے ٹائپ 4، 5 اور 6 کے 256 کوارٹروں پر مشتمل ڈپارٹمنٹل رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا، جس میں محکمہ کے درمیانی اور سینئر سطح کے افسران کے لیے مناسب رہائشی مکانات فراہم کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے محکمہ مالی خدمات (ڈی ایف ایس) کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نئے مقامی ہیڈ آفس کی عمارت کا افتتاح کیا۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے انٹرنیشنل بزنس سینٹر کی عمارت اور گجرات کے گاندھی نگر کے گفٹ سٹی میں کینرا بینک کا آئی ایف ایس سی بینکنگ یونٹ، اس کے بعد چنئی میں یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے نئے ہیڈ آفس کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کے ان اقدامات سے گفٹ سٹی میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور بہتر کسٹمر خدمات فراہم کرنے کے لیے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے لیے ایک جدید ہیڈ کوارٹر کی عمارت فراہم ہوگی۔
قبل ازیں ڈاکٹر وویک جوشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور آج افتتاح کے تحت پروجیکٹوں کے دائرہ کار کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5585
(Release ID: 2010762)
Visitor Counter : 91