کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے سمندر کے راستے بھارت کے سنگولا انار کی پہلی تجارتی آزمائشی کھیپ کو امریکہ پہنچانے میں سہولت فراہم کی

Posted On: 01 MAR 2024 2:18PM by PIB Delhi

ممبئی، یکم  مارچ 2024

اٹھائیس فروری، 2024 کو، ہندوستان نے آئی ایف سی سہولت، ایم ایس اے ایم بی ، واشی (نوی ممبئی) سےآئی این آئی فارمز کے ذریعے ایگریکلچرل  پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اپیڈا) کے  تحت سمندر کے راستے امریکہ کو انار کی پہلی تجارتی آزمائشی کھیپ کو کامیابی کے ساتھ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تجارت اور صنعت کی وزارت  میں ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال اور  اپیڈا  کے چیئرمین جناب  ابھیشیک دیو نے 4200 ڈبوں (12.6 ٹن) پر مشتمل انار کی کھیپ کو  روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-01at3.45.05PM6848.jpeg

اس تقریب میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایگریکلچرل مارکیٹنگ بورڈ (ایم ایس اے ایم بی)، ریجنل پلانٹ قرنطینہ اسٹیشن (آر پی کیو ایس – ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو)  مہاراشٹر حکومت کا ریاستی زرعی  محکمہ ، این آر سی  انار، یو ایس قونصلیٹ اور آئی این آئی فارمس کے معزز افراد نے شرکت کی۔

پچھلے سال اپیڈا نے تکنیکی پارٹنر کے طور پر آئی سی اے آر-این آر سی انار سولاپور کے ساتھ مل کر تابکاری کے علاج اور جامد آزمائش کے ساتھ انار کی ایک فضائی کھیپ کامیابی کے ساتھ روانہ کی تھی۔ جامد آزمائش کے کامیاب نتائج کی بنیاد پر، اپیڈا کا مقصد ہندوستانی انار کی ممکنہ منڈیوں کے لیے سمندری تجارتی تعلقات کے ذریعے اس کھیپ کوکامیابی  کے  ساتھ روانہ کرنا تھا۔ ہندوستان، دنیا میں انار  پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے اور اب ہندوستان کا مقصد دنیا میں انار برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست آنا ہے۔ بھارت  یورپی یونین، مشرق وسطیٰ اور ایشیائی منڈیوں میں ترقی کرنے والا کلیدی ملک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-01at3.45.23PMCI31.jpeg

یہ آزمائشی ہوائی کھیپ، جامد سمندری آزمائش اور سمندری کنٹینر اپیڈا رجسٹرڈ آئی این آئی فارمس کے ذریعہ انجام دی گئی - جو ہندوستان سے پھلوں اور سبزیوں کا ایک اعلی برآمد کنندہ ہے جس کی پیداوار دنیا بھر کے 25 سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جاتی ہے۔ فرم نے  برسوں سے  عالمی منڈیوں کے سخت معیارات پر پورا اترنے کے لیے انار کے معیار اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے وسیع تر کوششیں کی ہیں۔ ایگرو اسٹار گروپ کے حصے کے طور پر، آئی این آئی فارمس نے مہاراشٹر، گجرات اور راجستھان کی ریاستوں میں کسانوں کے ساتھ براہ راست کام کرکے انار کے لیے ایک ویلیو چین قائم کی ہے۔

یہ پھل مہاراشٹر کے سنگولا کے انارنیٹ رجسٹرڈ کسانوں سے حاصل کیا گیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ کسانوں کو ملنے والا پریمیم دیگر برآمدی منڈیوں کے مقابلے میں 20 فیصد اور گھریلو مارکیٹ کے مقابلے میں 35 فیصد رہا۔

انار ہندوستان کی ایک اہم زرعی پیداوار ہے، پھلوں سے وابستہ بھرپور تاریخ اور اس کی غذائیت کی قیمت اس کی مقبول مانگ میں اضافہ کرتی ہے۔ ہندوستان  کم تیزابیت کے انار کے نرم  دانوں اور دلکش رنگ کے معیار کے لحاظ سے انار کی کچھ بہترین اقسام پیدا کرتا ہے۔ بھگوا انار کو دنیا بھر میں بہترین اقسام میں شمار کیا جاتا ہے۔ پچھلی دہائی میں ہندوستان نے رقبہ کے ساتھ ساتھ انار کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا ہے اور برآمدات میں بھی اضافہ  دیکھا  گیاہے۔ انار کی منڈی میں، ہندوستان کو  معیار کی  بہترین مصنوعات کے لیے تربیت یافتہ کسان کے ساتھ سال بھر انار فراہم کرنے کے قابل ہونے کا ایک اہم فائدہ ہے۔ حالیہ برسوں میں انار کی پیداوار 20-25 فیصد کی صحت مند شرح سے بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان میں انار پیدا کرنے والی بڑی ریاستیں مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، راجستھان اور آندھرا پردیش ہیں جن میں مہاراشٹر ریاست کا رول  پیداوار میں  کے لحاظ سے50 فیصد سے زیادہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-03-01at3.45.49PMTUUC.jpeg

اپیڈا نے 2022-23 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بنگلہ دیش، نیپال، نیدرلینڈز، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، بحرین اور عمان کو  58.36 ملین ڈالر  مالیت کے انار برآمد کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔

 اپیڈا انار کی برآمد کی خاطر  سپلائی چین کی رکاوٹوں کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انار کے لیے ایکسپورٹ پروموشن فورمز (ای پی ایف) کا قیام انار کی برآمدات کے لیے ایک محرک ہے۔ ای پی ایف میں  تجارت کے محکمہ،  زراعت کے محکمہ، ریاستی حکومتوں، نیشنل ریفرل لیبارٹریز اور مصنوعات کے دس بڑے برآمد کنندگان کے نمائندے ہیں۔ سمندری کھیپ کے لیے اپیڈا کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام سے معیار کی یقینی  کے حوالے سے ہندوستانی برآمد کنندگان اور غیر ملکی درآمد کنندگان کے درمیان اعتماد پیدا ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ن ا۔

U-5580



(Release ID: 2010698) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil