وزارت دفاع

تعارفی پریس کانفرنس


پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ اینڈ کلرز سے نوازنا

Posted On: 01 MAR 2024 5:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کی عزت مآب صدر، محترمہ دروپدی مرمو، جو ہندوستانی مسلح افواج کی سپریم کمانڈر ہیں، 08 مارچ 2024 کو ائیر فورس اسٹیشن ہنڈن میں ہندوستانی فضائیہ کے چار یونٹوں کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ  اینڈ کلرز سے نوازیں گی۔ ہندوستانی فضائیہ کی تاریخ میں پہلی بار چار یونٹوں کو ایک ساتھ پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ  اینڈ کلرزسے نوازا جائے گا۔

پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ  اینڈ کلرزکی پریزنٹیشن تقریب کے سلسلے میں آج نئی دہلی میں ایک تعارفی  پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر مارشل پی ایم سنہا، اے او سی-ان-سی ویسٹرن ایئر کمانڈ کے ساتھ چار وصول کنندہ یونٹوں کے کمانڈروں نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کیا۔

پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ  اینڈ کلرزکا ایوارڈ کسی بھی مسلح افواج کے یونٹ کے لیے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ہے۔ منتخب یونٹس کو گزشتہ 25 سالوں کے دوران ان کی جانب سے پیش کی گئی شاندار خدمات کے لیے تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ امن اور جنگ دونوں کے دوران ان یونٹس کی آپریشنل عمدگی، لگن اور یقینی  شراکت کا اعتراف ہے۔

ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو، 45 اسکواڈرن اور 221 اسکواڈرن کو پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈاور 11 بیس ریپیئر ڈپو اور 509 سگنل یونٹ کو پریزیڈنٹس کلرز سے نوازیں گی۔ پریزیڈنٹس اسٹینڈرڈ 45 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن ایم سریندرن اور 221 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن شوبھانکن وصول کریں گے۔‘ پریزیڈنٹس کلرز’ ایئر کموڈور آشوتوش ویدیا، 11 بیس ریپیئر ڈپو کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اور 509 سگنل یونٹ کے گروپ کیپٹن وویک شرما کمانڈنگ آفیسر کے ذریعہ وصول کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo1(1)ZYIU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo2(1)P14S.jpg

************

ش ح۔ ا ک ۔   رب

 (U: 5591)



(Release ID: 2010697) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi