سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے گوا میں مختلف قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تعمیر اور ترقی کے لیے 766.42 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
01 MAR 2024 4:27PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے گوا میں مختلف قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تعمیر اور ترقی کے لیے 766.42 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ایم ای ایس کالج جنکشن سے بوگمالو جنکشن تک پھیلے ہوئے 4 لین والے فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 455.50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی کل لمبائی این ایچ - 566 پر 3.35 کلومیٹر ہے۔ اس کے علاوہ ، کوئینی نگر جنکشن پر 4 لین والا وہیکل انڈر پاس (وی یو پی)، جو 1.22 کلومیٹر پر محیط ہے، کو قومی شاہراہوں کے (اصل) فریم ورک کے اندر انجینئرنگ، پروکیورمنٹ، اور کنسٹرکشن (ای پی سی ) موڈ کے تحت بنایا جائے گا۔
ایک اور پوسٹ میں، جناب گڈکری نے گوا میں کہا، اسکنی –باندھ کنکولم سے بیندوردم تک کنکولم بائی پاس کی تعمیر کے لیے زمین کے حصول کے لیے 310.92 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جنوبی گوا ضلع میں این ایچ-66 پر 8.33 کلومیٹر پر محیط، سالانہ منصوبہ 2023-24 کے تحت اس اقدام کا مقصد ممبئی تا کنیا کماری اقتصادی راہداری کی تکمیل کو تیز کرنا ہے۔
انہوں نے کہا، بائی پاس کنکولم ٹاؤن میں بھیڑ بھاڑ اور حادثات کو دور کرے گا، جو سیاحتی مقامات، جنوبی گوا کے ضلع ہیڈکوارٹر اور دارالحکومت پنجی سے بہتر رابطہ فراہم کرتا ہے۔ اس ترقی سے خدمات کی سطح میں اضافہ، کافی سماجی و اقتصادی فوائد، گاڑیوں کی آپریٹنگ لاگت میں کمی (وی او سی ) اور سفر کے وقت میں کمی کی توقع ہے۔
********
ش ح۔ا م ۔م ص ۔
U- 5585
(Release ID: 2010677)
Visitor Counter : 49