کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 66ویں میٹنگ میں پانچ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
این پی جی نے تین روڈ ویز اور دو ریلوے پروجیکٹس کا جائزہ لیا
Posted On:
01 MAR 2024 11:26AM by PIB Delhi
نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 66ویں میٹنگ 27 فروری 2024 کو نئی دہلی میں ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، جناب راجیو سنگھ ٹھاکر کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت(ایم او آر ٹی ایچ)تین پروجیکٹوں کا اور وزارت ریلوے (ایم اوآر) کے دو منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔
آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، میگھالیہ اور آسام میں شاہراہوں کے منصوبے
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کا پہلا پروجیکٹ آندھرا پردیش میں این ایچ 216ایچ کی اپ گریڈیشن سے متعلق ہے۔ یہ براؤن فیلڈ پروجیکٹ تقریباً 120.85 کلومیٹر پر محیط ہے، جو پیڈانا کو لکشمی پورم سے جوڑتا ہے۔ مقصد خاص طور پر مچلی پٹنم بندرگاہ اور گوڈیویڈا اور مچلی پٹنم ریلوے اسٹیشن کے لیے باہمی ربط کو بڑھانا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد پوری ریاست میں تیز تر رابطہ فراہم کرنا ہے، اس طرح پسماندہ علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور شہر کے درمیان سفر کے لیے وقت اور لاگت کی بچت کرنا ہے۔
ایم او آر ٹی ایچ کا دوسرا پروجیکٹ اندور شہر کے ارد گرد بائی پاس فراہم کرنے سے متعلق ہے۔ مدھیہ پردیش کے دھر، اندور اور دیواس اضلاع سے ہوتے ہوئے 141 کلومیٹر پر محیط یہ منصوبہ ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔ راہداری، کھنڈوا گاؤں کے قریب سے شروع ہو کر بھردالہ کے قریب این ایچ-52 پر ختم ہوتی ہے، اس کا مقصد اندور میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے، ایک متبادل راستہ پیش کرنا اور سامان اور لوگوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حمل کو یقینی بنانا ہے۔
تیسرا پروجیکٹ گوہاٹی شہر کے آس پاس تقریباً 64 کلومیٹر طویل رنگ روڈ ہے۔ اس تجویز میں جورابات میں ایک سطح زمین سےبلند ڈھانچہ اور برہمپتر پر ایک نیا پل شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ گوہاٹی شہر اور کامروپ میٹروپولیٹن ضلع کے تحت بڑے جنکشنوں کی بھیڑ کو کم کرنے میں تعاون کرے گا جس کے نتیجے میں سفر کا وقت اور گاڑی چلانے کی لاگت میں کمی آئے گی، بھیڑبھاڑ سے نجات دلانے و الی سہولت پیش کرے گا اور کنیکٹیویٹی کو بہتر کرے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے ٹریفک کی آمد ورفت میں ہمواری آئے گی ، جس سے مجموعی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے درمیان نئی براڈ گیج (بی جی) لائن کی تعمیر اور اتر پردیش میں لائن کو دوگنا کرنا
نیو بی جی لائن پروجیکٹ ایک گرین فیلڈ پہل کے طور پر نمایاں ہے، جو پورے مہاراشٹر (ناسک اور دھولے اضلاع) اور مدھیہ پردیش (بڈوانی، کھرگون، دھر، اندور اضلاع) میں 309 کلومیٹر کا احاطہ کرتا ہے، جو منماڈ اور ڈاکٹر امبیڈکر نگر( مہو) کے موجودہ ریل ہیڈ اسٹیشنوں کو جوڑتا ہے۔ نیا ریل لنک ممبئی سے اندور تک براہ راست راستہ کھولنے کے لیے تیار ہے، جس سے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے پسماندہ علاقوں میں بہتر رابطے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
اتر پردیش میں پھاپھامؤ-اونچاہار کو دوگنا کرنے کا منصوبہ الہ آباد، پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی ضلع میں 72.27 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس براؤن فیلڈ پروجیکٹ کا مقصد رابطے کو بہتر بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا اور آپریٹنگ کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
میٹنگ میں این پی جی ممبران نے شرکت کی جو متعلقہ انفراسٹرکچر وزارتوں کے نیٹ ورک پلاننگ ونگ کی سربراہی کر رہے تھے تاکہ پی ایم گتی شکتی کے اصولوں پر مبنی مربوط منصوبہ بندی کے نقطہ نظر سے پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور مجموعی علاقائی سماجی و اقتصادی بہتری کے لیے علاقے کی ترقی کے نقطہ نظر پر غور کیا جا سکے۔ شرکاء میں انفراسٹرکچر کی وزارتوں کے عہدیدار، ان ریاستوں کے نمائندے شامل تھے جہاں پراجیکٹس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
پروجیکٹ کی تفصیلات کی جانچ پی ایم گتی شکتی این ایم پی پر منصوبہ بندی/ نقشہ سازی کی بنیاد پر کی گئی۔ تشخیصی مشق کے کلیدی نتائج پر بات چیت کی گئی جس کا مقصد مختلف اقتصادی/سماجی اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانا ہے جس سے پہلے/آخری سرے کے رابطے اور پورے حکومتی نقطہ نظر کے تناظر میں ملٹی ماڈل انفراسٹرکچر کو یقینی بنایا جائے۔
این پی جی(نیٹ ورکنگ پلاننگ گروپ) نے قوم کی تعمیر میں ان منصوبوں کے اہم کردار پر زور دیا، کیونکہ یہ نقل و حمل کے مختلف طریقوں کو مربوط کرتے ہیں، اہم سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرتے ہیں، اور متعلقہ علاقوں کی جامع ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
************
ش ح۔ س ب۔ف ر
(U: 5562)
(Release ID: 2010510)
Visitor Counter : 90