وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کیڈٹ ٹریننگ شپ کی کیل بچھانے کی تقریب

Posted On: 29 FEB 2024 7:43PM by PIB Delhi

29فروری 2024 کو میسرز ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ، کٹوپلی میں پہلے کیڈٹ ٹریننگ شپ (یارڈ-18003) کی کیل بچھانے (جہاز کا پیندا تیار کرنا) کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت تمل ناڈو اور پڈوچیری ایریا کے فلیگ آفیسر آر ایڈمیرل روی کمار ڈھینگرا نے، ایل اینڈ ٹی کے شپ بلڈنگ بزنس کے سربراہ اے وی ایس ایم، وی ایس ایم (ریٹائرڈ)، آر ایڈمیرل جی کے ہریش اور بھارتی بحریہ اور میسرز ایل اینڈ ٹی کے دیگر سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں کی۔

تینوں کیڈٹ ٹریننگ جہازوں کے مقامی ڈیزائن اور تعمیر کا معاہدہ 07 مارچ 23 کو وزارت دفاع اور میسرز  ایل اینڈ ی کے درمیان طے پایا تھا۔ یہ کیڈٹ ٹریننگ جہاز افسر کیڈٹس کو ان کی بنیادی تربیت کے بعد سمندر میں تربیت دینے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ جہاز دوست بیرونی ممالک کے کیڈٹس کو تربیت کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ یہ ہندوستانی بحریہ کی دیسی جہاز سازی کی سمت میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ حکومت ہند کے ’آتم نر بھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘اقدامات کے وژن کے مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(3)KEELLAYINGOFCADETTRAININGSHIPZEIF.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(4)KEELLAYINGOFCADETTRAININGSHIPYFO2.JPG

 

******

 

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO. 5549


(Release ID: 2010406) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi