سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کے تفویض اختیارات کا محکمہ کل بین الاقوامی وہیل چیئرڈے منائے گا
Posted On:
29 FEB 2024 7:46PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل وہیل چیئرڈے ہرسال یکم مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے کروڑ وں لوگوں کی زندگی میں وہیل چیئر کی افادیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ 2008 میں اس دن کا آغاز ہوا تھا اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کی طاقت اور بااختیار ہونے کو اس دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آمدورفت میں آسانی لانے اور آزادی فراہم کرنے تک وہیل چیئر معذور افراد کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم ابھی تک بہت سے لوگ اس سہولت سے محروم ہیں۔ اس دن کو معذور افراد کی آمدورفت میں سہولت لانے والے اور اس میں کردار ادا کرنے والوں کے تئیں اظہار تشکر کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
معذور افراد کے لئے تفویض اختیارات کے محکمے کے زیر اہتمام قومی ادارے اور مربوط علاقائی مراکز اس اہم دن کو منانے کے لئے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔
- انٹلکچوئل معذوری سے دوچار افراد کے قومی ادارے سکندرآباد میں اس موقع پر تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور مختلف قسم کی وہیل چیئرز کو پیش کیا جائے گا۔
- کمپوزٹ ریجنل سنٹر راون گیرے بااختیار بنانے کی اپنی کوشش میں وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کرے گا۔ اس کے علاوہ ضرورتمند افراد میں سہارا دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے۔
- جامع علاقائی مرکز (سی آر سی) راج نند گاؤں میں تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہاں وہیل چیئرز کی تقسیم کا پروگرام ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ تفریحی پروگرام مثلا وہیل چیئر ریس اور فٹبال کے کھیلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
- جامع علاقائی مرکز ، نیلور میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اس کے بعد کھیل کود کی سرگرمیوں کا پروگرام ہے۔
*******
U.No:5548
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2010402)
Visitor Counter : 88