کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سینٹرل کول فیلڈ لمیٹڈ واقع جھارکھنڈ کے کلیدی بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Posted On: 29 FEB 2024 6:02PM by PIB Delhi

کوئلہ نکالنے کی صلاحیت اور آپریشنل کارکردگی میں اضافے كے رُخ پر ایک اہم پیش رفت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی یكم مارچ 2024 کو ریاست جھارکھنڈ میں دو اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔

'پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان' سے وابستہ، چترا اور لاتیہار اضلاع میں توری - شیو پور تیسری ریل لائن کی وابستگی سے کول انڈیا لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ(سی سی ایل) کے شمالی کرن پورہ کول فیلڈز سے جو كوئلے كی وزارت كے تحت كول انڈیا لمیٹڈ  كے ماتحت ادارہ ہے، کوئلہ نكالنے کو کافی حد تک تقویت ملے گی۔ کوئلے کا یہ وقف شدہ کوریڈور، چھ انٹرمیڈیٹ اسٹیشنوں کے ساتھ 44.37 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اسے جاری اور آنے والے کان کنی کے پروجیكٹوں سے 100 ملین ٹن سالانہ کوئلہ نکالنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 894 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ پروجیکٹ نہ صرف موجودہ کوئلے کی کانوں کی خدمت کرتا ہے بلکہ آنے والے تجارتی بلاکس سے کوئلہ نكالنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ سرِدست تقریباً 45 ملین ٹن سالانہ کوئلہ نكالا جاتا ہے۔ تیسری ریل لائن اور یارڈ کو دوبارہ بنانے کے ساتھ یہ صلاحیت دوگنی سے بڑھ کر 100 ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں 'پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان' کے مطابق جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ذیلی کمپنی سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ (سی سی ایل) کے نارتھ اُریماری کول ہینڈلنگ پلانٹ کا افتتاح کوئلے کے شعبے میں فرسٹ میل کنیکٹیویٹی میں ایک مثالی تبدیلی لاءے گا۔ 292 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ جدید ترین سہولت 7.5 ملین ٹن سالانہ کی کوئلے کی ترسیل کی صلاحیت کے علاوہ 20,000 ٹن کی خاطر خواہ کوئلہ ذخیرہ کرنے اور 4000 ٹن کے سائلو بنکر کی صلاحیت کا حامل ہے۔ مکمل طور پر میکانائزڈ كلوز لوپ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے نارتھ اریماری کول ہینڈلنگ پلانٹ کوئلے کی ترسیل کے کاموں کو ہموار کرنے کے لیے تیار ہے جس سے سڑک کی نقل و حمل پر انحصار کو نمایاں طور پر کم کیا جا رہا ہے۔ یہ اسٹریٹجک اقدام نہ صرف کارکردگی کو بڑھاتا ہے بلکہ رفتار بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظ اور لاگت میں کمی پر بھی زور دیتا ہے۔ یہ لوڈنگ اور نقل و حمل کی صلاحیتوں کے ساتھ کوئلے کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔

یہ پروجیكٹ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کوئلے کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کے مظہر ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور حكمت انگیز منصوبہ بندی کو اپنانے سے یہ اقدامات کوئلے کی نقل و حمل میں انقلاب آفریں تبدیلی لائیں  گے اور اسے زیادہ موثر، ماحول دوست بناے كے ساتھ  توانائی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

*******

U.No:5535

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2010372) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Malayalam