سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری  نے مدھیہ پردیش میں مختلف قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تعمیر اور مضبوطی کے لیے 3549.48 کروڑ روپے  کی منظوری دی

Posted On: 29 FEB 2024 1:06PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر، جناب نتن گڈکری نے مدھیہ پردیش میں مختلف قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی تعمیر اور مضبوطی کے لیے 3549.48 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

ایک پوسٹ  میں انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ اینوٹی موڈ کے تحت مدھیہ پردیش کے سیہور اور رائےسین اضلاع میں نیشنل ہائی وے-146 بی (شاہ گنج بائی پاس سے بڑی پیکج IV تک) کے 41 کلومیٹر لمبائی والے حصے کو  چار لین  کابنانے کے لیے 776.19 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ  مجوزہ پروجیکٹ کوریڈور کی بدولت  جبل پور، بھوپال، بیتول اور اندور شہروں تک پہنچنے کے لیے سفر میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی اور  یہ کوریڈور مختلف شہری نوڈس کو قومی شاہراہ (این ایچ) اور ریاستی شاہراہ (ایس ایچ)نیٹ ورکس اور شہر کی دیگر اہم سڑکوں سے جوڑ دے گا۔ قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے بائی پاسز کی تعمیر سے شہروں میں تجارتی ٹریفک کی نقل و حرکت کو محدود کرکے حادثات کو کم کرنے میں  بھی مدد ملے گی۔

  بھوپال، مدھیہ پردیش میں نیشنل ہائی وے-46 پر آشرم تیراہا سے رتناگیری تیراہا تک نیشنل ہائی وے-146 پر ایودھیا بائی پاس کے دونوں طرف 6 لین سروس روڈ بنانے کے لیے 1238.59 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ مجوزہ الائنمنٹ نیشنل ہائی وے-146 اور نیشنل ہائی وے-46 کو جوڑتا ہے جبکہ بھوپال ہوائی اڈے کو بھی رابطہ فراہم کرتا ہے۔ اس راستے کو 6 لین کا  بنانے سے ایودھیا بائی پاس؍ بھوپال شہر میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ راستہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گا اور شہر میں مقامی اور تجارتی ٹریفک کے اختلاط سے بچ کر حادثات کو کم کرے گا۔

 

ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ کے تحت 34 کلومیٹر طویل چسالے 6 لین اندور ویسٹرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ یہ بائی پاس  پیکیج-1 کے تحت   1534.70 کروڑ روپے کی لاگت سےتعمیر کیاجائےگا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے لیے بائی پاس کی مجوزہ تعمیر سے بندور شہر میں ٹریفک کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہر میں تجارتی ٹریفک کی نقل و حرکت کو روک کر حادثات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

***

ش ح۔  ع م ۔ ک ا


(Release ID: 2010088) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil