وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

این جی ایم اے  میں  ’میلہ  مومنٹس فوٹوگرافی ‘ مقابلے میں شاندار ایوارڈ تقریب کے لیے جوش و خروش  میں اضافہ


ثقافت اور امور خارجہ  کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی ایوارڈز کی  اس تقریب میں شرکت کریں گی

Posted On: 29 FEB 2024 1:02PM by PIB Delhi

للت کلا اکادمی ( ثقافت کی وزارت) 29 فروری  ، 2024 ء کو نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے) نئی دلّی میں  ’میلہ مومنٹس فوٹوگرافی  ‘ مقابلہ کے لیے ایوارڈ تقریب کی میزبانی کر رہی ہے  ، جس کا مقصد  دلکش فوٹوگرافی کے ذریعے  بھارت کے متحرک ثقافتی ورثے کا جشن منانا  ہے۔ مقابلہ کے لیے  11000 سے زیادہ اندراجات  کرائے گئے ہیں اور ملک  گیر سطح پر  300000 سے زیادہ شرکاء نے  ، اس میں حصہ لیا ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے  موضوع کے تحت،  منعقد کی گئی ،  اس  پہل کا مقصد  ، بھارت کے تہواروں اور روایات کے جوہر کو  لا فانی کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-02-291303106224.png

 

اس تقریب میں  ثقافت اور خارجی امور کی وزیر مملکت محترمہ  میناکشی لیکھی جوائنٹ سکریٹری  اوما نندوری ، ثقافت اور فنکاروں کی وزارت  کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ امیتا پرساد سربھائی   جیسی معزز شخصیات سمیت   میڈیا کے نمائندے  اور فوٹو گرافی کے شائقین ،  تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی ورثے کے جشن کے لیے  شرکت کریں گے۔

 

******************************

 (ش ح  - ش  م - ع ا )

U. No. 5507


(Release ID: 2010078) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati