دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی اور نابارڈ کی وزارت نے ڈی اے وائی –این آر ایل ایم کی ایس ایچ جی خواتین کو نابارڈ کے تحت اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
27 FEB 2024 3:00PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت (ایم اوآر ڈی)، حکومت ہند اور نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (نابارڈ) نے دین دیال انتیودے یوجنا-قومی کی خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے نابارڈ کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے سے متعلق خدمات میں مدد دینے کےلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے و ائی- این آر ایل ایم) اس مفاہمت نامے پر دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ، نابارڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کے سود نے چیئرمین نابارڈ شری شاجی کے وی اور ایم او آر ڈی اور نابارڈ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کئے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ ‘‘نبارڈ کے ساتھ یہ مفاہمت نامے سے متعدد امدادی اقدامات میں اضافہ ہو گا جو وزارت ڈی اے و ائی- این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی خواتین کی گزربسر کے موقعوں میں اضافہ کے لئے کر رہی ہے۔ اس سے ایس ایچ جی دیدیز گریجویٹ کو بطور کاروباری اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ لکھپتی دیدی بن سکیں جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور پیش کیا تھا۔’’

جناب شاجی کے وی، چیئرمین، نابارڈ نے کہا کہ ‘‘نبارڈ کو اس ایم او یو کے ساتھ دیہی ایس ایچ جی خواتین کی مدد کرنے کے اپنے مشن میں ایم او آر ڈی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر خوشی ہے جس سے ایس ایچ جی دیدیز کو ان کی معاشی ترقی کی امنگوں کوپورا کرنے میں مددملے گی۔’’
اس سے مفاہمت نامے سے خاتون ایس ایچ جی ارکان کو بطور کاروباری گریجویشن، ‘غیر منافع بخش’ کارپوریٹ BC ادارے کے قیام اور اس میں خواتین کے ایس ایچ جی اراکین کی بطور کاروباری نمائندہ(بی سی سکھی)میں تقرر میں سہولت فراہم ہوگی اور ریاستی دیہی گزربسر مشن کو ضروری تعاون فراہم ہوگا۔ اوربہتر مالی شمولیت اور خواتین کے ایس ایچ جی ارکان کے ذریعے چلائے جانے والے کاروباری اداروں کے لیے ایک ماحولیاتی نظام قائم ہوگا۔
************
ش ح۔ اس۔ف ر
(U: 5503)
(Release ID: 2010073)