کامرس اور صنعت کی وزارتہ
خدمات سے متعلق گھریلو ضابطے: کثیرجہتی کے لیے ایک بڑی کامیابی
Posted On:
27 FEB 2024 9:26PM by PIB Delhi
جنوری ، 2023 ء تک، ڈبلیو ٹی او کے 61 ممبران نے ، جنہوں نے خدمات سے متعلق گھریلو ضابطوں ( جے ایس آئی آن ایس ڈی آر ) پر مشترکہ بیان اقدام میں شرکت کی تھی ، اپنے اپ ڈیٹ کردہ جی اے ٹی ایس شیڈولز کی تصدیق کے لیے درخواست کو نوٹیفائی کر دیا ہے ۔ ان سرٹیفیکیشن کی درخواستوں پر اعتراضات ایس / ایل / 84 طریقہ کار کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ بھارت نے بھی کیے تھے۔
دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ، بھارت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایس ڈی آر ڈسپلن کا فروغ عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) میں ایک لازمی موضوع ہے اور اس رول کو انجام دینے کے لیے جی اے ٹی ایس آرٹیکل VI : 4 کے مطابق ورکنگ پارٹی آن ڈومیسٹک ریگولیشنز ( ڈبلیو پی ڈی آر ) کثیر جہتی طور پر لازمی ادارہ ہے۔
بھارت نے کہا ہے کہ اپنے جی اے ٹی ایس شیڈول کو اپ ڈیٹ کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے آگے بڑھتے ہوئے ڈبلیو پی ڈی آر کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ، بھارت نے مندرجہ ذیل کلیدی مفاہمتوں پر اپنے جی اے ٹی ایس شیڈول کو اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرنے والے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے ارکان کی درخواست کی تصدیق کی ہے :
- ڈبلیو ٹی او ، مشترکہ بیان اقدامات ( جے ایس آئیز ) سمیت ان ارکان کے تازہ ترین جی اے ٹی ایس نظام الاوقات کا سرٹیفیکیشن ڈبلیو ٹی او میں نتائج کو شامل کرنے کی مثال نہیں بن رہا ہے ۔
- اضافی وعدے جی اے ٹی ایس آرٹیکل VI : 4 کے مطابق ڈبلیو ٹی او کے ممبران کی طرف سے بشمول کثیر جہتی کام کسی بھی ڈسپلن کے فروغ کے لیے ہیں ۔
- ڈبلیو ٹی او کے ممبران اپنے جی اے ٹی ایس شیڈول کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اضافی وعدوں کو ’ایم ایف نائزڈ ‘ کیا جا رہا ہے یعنی ڈبلیو ٹی او کے تمام ممبران ، یہاں تک کہ جو یہ وعدے نہیں کر رہے ہیں ، کے لیے دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔ اضافی وعدے حقوق کو کم نہیں کرتے اور نہ ہی ڈبلیو ٹی او کے ممبران کی ، جو یہ اضافی وعدے نہیں کر رہے ہیں ، جی اے ٹی ایس کے تحت ذمہ داریوں کو تبدیل کرتے ہیں ۔
- اضافی وعدے ڈبلیو ٹی او کے ممبران کے جی اے ٹی ایس کے تحت ، ان اضافی وعدوں کو انجام دینے والے کسی بھی ذمہ داری کو کم نہیں کرتے ہیں۔
مذکورہ صلاح و مشورے کے نتیجے کے طور پر، جیسا کہ بھارت نے طلب کئے تھے ، یہ معاملہ جنوری ، 2024 ء میں ، اس کی منظوری کے لیے ڈبلیو پی ڈی آر کے پاس لایا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں ، بھارت کی طرف سے طلب کئے گئے کلیدی سمجھوتوں کا اعادہ کیا گیا اور ڈبلیو ٹی او ارکان کی نظر ثانی شدہ سرٹیفیکیشن درخواستوں میں بھی اس کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ غور و خوض کے بعد، ڈبلیو پی ڈی آر نے ڈبلیو ٹی او کے ، ان ارکان کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر اتفاق کیا، جو اپنے جی اے ٹی ایس شیڈولز میں گھریلو ضابطوں کو اضافی وعدوں کے طور پر شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈبلیو پی ڈی آر کی منظوری کے ساتھ اور اہم سمجھوتوں کی تصدیق کے ساتھ، بھارت نے ، ان ڈبلیو ٹی او اراکین کے اپ ڈیٹ کردہ جی اے ٹی ایس شیڈول کے سرٹیفیکیشن پر اپنے اعتراضات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
کثیر جہتی ادارے میں کثیر جہتی کے لازمی موضوع پر ، اس نتیجے کے ذریعے، بھارت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے کثیر جہتی رول کو مجروح نہ کیا جائے۔
****
(ش ح - ش م - ع ا )
U. No. 5500
(Release ID: 2010044)
Visitor Counter : 80