امور داخلہ کی وزارت
حکومت نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سُمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) کو غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے سدباب کیلئے بے باکانہ قدم اٹھاتے ہوئے، مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) کو غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی حکومت ،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا
یہ تنظیمیں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں
Posted On:
28 FEB 2024 8:56PM by PIB Delhi
حکومت نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) کو غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) سے متعلق ایکٹ 1967 کی دفعہ3 کے تحت فوری طور پر پانچ سال کے لیے غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘‘دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بلا کسی رو رعایت کے نشانہ بناتے ہوئے حکومت نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) کو غیر قانونی تنظیمیں قرار دیا ہے۔ یہ تنظیمیں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور جو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔’’
مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ)غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور جموں و کشمیر کو بھارت سے الگ کرنے کے لیے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی حمایت کر رہی ہے، جو کہ بھارت کی خودمختاری، سلامتی اور اقتدار اعلیٰ کے خلاف ہے۔ مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (سمجی گروپ) اور اس کے ارکان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی (روک تھام) سے متعلق ایکٹ 1967 سمیت قانون کی مختلف دفعات کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) دہشت گردی کی حمایت کرکے اور خود کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کرکے ہندوستان سے جموں و کشمیر کی علیحدگی کو فروغ دینے، مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے میں ملوث ہے، جو کہ ہندوستان کے اقتدار اعلیٰ، خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے خلاف ہے۔ مسلم کانفرنس جموں و کشمیر (بھٹ گروپ) اور اس کے ارکان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ 1967 سمیت قانون کی مختلف دفعات کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
***
ش ح۔ ع م ۔ ک ا
(Release ID: 2010023)
Visitor Counter : 105