وزارت دفاع
وزیر دفاع نے جرمن دفاعی صنعت کے ساتھ بات چیت کی
جناب گردھر ارامانے،نے دفاعی شعبے میں بھارت کو سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام بنانے کے لیے، کی گئی حالیہ اصلاحات کو اجاگر کیا
Posted On:
28 FEB 2024 6:11PM by PIB Delhi
دفاع کے سکریٹری جناب گردھر ارامانے، نے 28 فروری 2024 کو برلن میں پیڈرل ایسوسی ایشن آف دی جرمن سیکورٹی اینڈ ڈیفنس انڈسٹری (بی ڈی ایس وی) کے ساتھ بات چیت کی۔ بی ڈی ایس وی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ میں سکریٹری دفاع نے ترقی پسند اصلاحات کے ذریعہ بھارت کی دفاعی صنعت میں کی گئی حالیہ تبدیلیوں کو اجاگر کیا، جس سے بھارت سرمایہ کاری اور بھارتی دفاعی صنعت کے ساتھ ساجھیداری کے لئے ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔
جناب گردھر ارامانے ،نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بھارت ایشیاء میں دفاعی اختراعات ، مینوفیکچرنگ اور دیکھ بھال کا اگلا مرکز بننے کی جانب تیزی سے کامزن ہے۔
بی ڈی ایس وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہنس کرسٹوف آرزپوڈین نے تقریب میں وزیر دفاع کا خیرمقدم کیا، اور جرمن دفاعی صنعت کا تناظر پیش کیا۔ میٹنگ میں وفاقی جمہوریہ جرمنی میں بھارت کے سفیر جناب پی ہریش نے بھی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں جرمن دفاعی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جس کی نمائندگی ان کی اعلیٰ قیادت نے کی، اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات پر مفید تبادلہ خیال کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-5481
(Release ID: 2009877)
Visitor Counter : 326