کوئلے کی وزارت

کیپٹیو اور تجارتی کانوں سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ


موجودہ مالی سال کے دوران کل پیداوار میں26 فروری2024 تک26 فیصد کا اضافہ ہوا

Posted On: 28 FEB 2024 5:52PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے ایڈیشنل سیکریٹری اور نامزد اتھارٹی جناب ایم ناگا راجو  نے کل یعنی 27 فروری 2024 کو نئی دہلی میں کیپٹیو اورتجارتی کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی پیداوار کا جائزہ لیا۔ کول بلاک الاٹیوں کے ساتھ جائزہ لیا گیا کل 58 کوئلے کی کانوں میں سے54 کانیں آج تک پیداوار کر رہی ہیں اور 4 کانوں سے جلد ہی پیداوار شروع ہونے کی امید ہے۔

یکم اپریل2023 سے 26 فروری2024 کے دوران کیپٹیو اور تجارتی کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی کل پیداوار تقریباً 125.33میٹرک ٹن تھی، جو کہ مالی سال 23-2022 کی اسی مدت کے دوران99.50میٹرک ٹن کے مقابلے میں تقریباً 26فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی مدت کے دوران ترسیل 127.6 میٹرک ٹن تھی، جو کہ مالی سال 23-2022 کی اسی مدت میں98.13 میٹرک ٹن تھی، جو کہ 30فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ فروری2024 کے مہینے کے دوران کوئلے کی اوسط یومیہ پیداوار5.14ایل ٹی رہی، جو تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے، جب کیپٹیو/تجارتی کوئلے کی کانوں سے کوئلے کی پیداواراس قدر رہی۔ کیپٹیو اورتجارتی کانوں کی کل پیداوار پہلے ہی گزشتہ سال کی 116.55ایم ٹی کی کل پیداوار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ان58 کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کا تفصیلی جائزہ، بجلی کے شعبے، غیرمنضبط شعبے اور کوئلے کی فروخت سے متعلقہ کوئلہ کمپنیوں کے ساتھ کیا گیا۔ کوئلے کی پیداوار میں اضافے کی تعریف کرتے ہوئے تمام الاٹیوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی ممکن ہو کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کریں۔ الاٹیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کوئلے کی پیداوار میں رکاوٹوں کوختم کرنے کے لیے آگے آئیں اور اگر کوئی مسئلہ ہے تو اس کے بروقت حل کے لیے وزارت کوئلہ کے نوٹس میں لائیں۔ جناب ایم ناگاراجو نے الاٹیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کوئلے کے بلاکس کو شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں جو ترقی کے مراحل میں ہیں اور سیکٹر کی ترقی میں مدد کریں۔

************

ش ح۔ ع ح۔ن ع

U. No.5479



(Release ID: 2009873) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi