سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے صدر  جناب  ہنس راج گنگارام اہیرنے مرکز کےزیرانتظام خطہ  چنڈی گڑھ انتظامیہ حکومت میں داخلہ  سکریٹری کے ساتھ جائزہ  میٹنگ کی

Posted On: 28 FEB 2024 12:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی میں پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن میں چنڈی گڑھ انتظامیہ کے داخلہ سکریٹری اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے کنٹرول میں مختلف محکموں، بورڈوں، کارپوریشنوں،تعلیمی اداروں اور طبی اداروں وغیرہ میں ملازمتوں اور داخلوں میں او بی سی کی نمائندگی کومحفوظ بنانے کے لیے کیے گئے فلاحی اقدامات کے موضوع پر پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن(این سی بی سی)کے صدر جناب ہنس راج گنگارام اہر کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

چنڈی گڑھ انتظامیہ کے داخلہ سکریٹری نے بالترتیب12اپریل2023 اور 27 مئی 2023 کی گزشتہ میٹنگ میں کی گئی بات چیت سے متعلق نکات پرکی گئی کارروائی کی رپورٹ کے بارے میں بتایا۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے داخلہ  سکریٹری نے کمیشن کو مزید بتایا کہ محکمہ عملہ،مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ انتظامیہ نے چنڈی گڑھ انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود کی خدمات میں ایس سیز/اوبی سیز کے لیے ریزرویشن پالیسی سے متعلق ہدایات/رہنمائیاں جاری کیں،سماجی بہبود  کا محکمہ،عملہ کا محکمہ،چنڈی گڑھ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات/رہنما خطوط کو نافذ کر رہاہے۔

18اگست 2023 کو ٹیکنیکل ایجوکیشن، چنڈی گڑھ انتظامیہ کےسکریٹری کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں منتظمین، مرکز کے زیر انتظام خطہ، چنڈی گڑھ کے مشیروں  کے حکم کے مطابق، فہرست سازی کے لیے داخلہ سیکریٹری اور سیکریٹری سماجی بہبود کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی تین میٹنگ 21 اگست 2023،9 اکتوبر 2023 اور 8نومبر 2023 کو منعقد کی گئی اور داخلہ میں ریزرویشن کے لیے اوبی سیز اور پسماندہ طبقے  کے لیےمحکمہ تکنیکی تعلیم اورمحکمہ قانون کے ذریعے مکمل جانچ کے بعدایک حتمی مسودہ پالیسی وزارت داخلہ، حکومت ہند، نئی دہلی کو مؤرخہ 22نومبر 2023 کوانتظامی منظوری کے لیے بھیجاگیا تھا۔ وزارت داخلہ، نئی دہلی نے 4دسمبر 2023کے مکتوب کے ذریعے’’ نصاب اور کالج/ تعلیمی /پیشہ ورانہ/تکنیکی/ طبی ادارہ‘‘مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ کے دائرہ کار میں آتے ہیں، کے سلسلے میں کچھ وضاحتیں مانگی ہیں۔

جو کورسز اور کالج مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ کے تعلیمی/پیشہ ورانہ/تکنیکی/ طبی اداروں کے دائرہ کار میں آتے ہیں، کے بارے میں معلومات تعلیم، اعلیٰ تعلیم، اسکولی تعلیم اور طبی تعلیم کے محکمے سے جمع کی گئی تھیں اورمکتوب مؤرخہ یکم فروری 2024 کے ذریعے وزارت کو مسوداتی پالیسی انتظامی منظوری کے درخواست سے ساتھ بھیجی گئی تھی۔

پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے چیئرمین جناب ہنس راج گنگارام اہیر کی سفارش پر مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ انتظامیہ کے منتظمین کے مشیر جناب راجیو ورما نے مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ انتظامیہ میں قائم مختلف شعبوں ، بورڈوں، کارپوریشنوں ، تعلیمی اداروں میں ملازمتوں اور داخلوں میں او بی سی کے لیے27 فیصد ریزرویشن  کی تجویز پیش کی ہے اور مرکز کے زیر انتظام خطہ چنڈی گڑھ انتظامیہ میں قائم کئے گئے مختلف محکموں، بورڈوں، کارپوریشنوں، تعلیمی اداروں، انجینئرنگ کالجوں اور طبی اداروں وغیرہ میں روزگار اور داخلے میں او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزریشن کے لیے وزارت داخلہ ، حکومت ہند کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ ع ح۔ن ع

U. No.5464


(Release ID: 2009776) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil