کوئلے کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، 1393.69 کروڑ روپے کے این سی ایل کے پہلے میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے


اس اقدام سے نقل و حمل کے وقت اور اخراجات کو کم کرکے مجموعی طور پر کوئلے کی پیداوار اور منافع کو بڑھانے میں مدد ملے گی

Posted On: 28 FEB 2024 12:57PM by PIB Delhi

ماحول دوست طریقے سے کوئلے کی سپلائی اور معیار کو بڑھانے کے پختہ عزم کے ساتھ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزارت کوئلہ کے ماتحت کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل)  کی ذیلی کمپنی، ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل) کے دو اہم فرسٹ میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں (ایف ایم سی) کا  ورچوئل  طور پر 29 فروری کو افتتاح کریں گے۔ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کی سربراہی میں 1393.69 کروڑ روپے کی مالیت کے یہ پروجیکٹس کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد دینے والے تیز رفتار، موثر میکانائزڈ کوئلے کے انخلاء کی طرف ایک قابل ذکر قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

جن قابل ذکر پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی جائے گی ان میں جینت او سی پی سی ایچ پی – ایس آئی ایل او اور ڈودھی چوا او سی پی سی ایچ پی – ایس آئی ایل او شامل ہیں۔ جینت او سی پی سی ایچ پی – ایس آئی ایل او15 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے 723.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا ہے۔ اسی طرح، ڈودھی چوا او سی پی سی ایچ پی – ایس آئی ایل او، 10 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی صلاحیت کے ساتھ، 670.19 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ، افتتاح کے بعد کوئلہ نکالنے کے عمل میں کارکردگی اور پائیداری کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، جبکہ نقل و حمل کے وقت اور اخراجات دونوں کو کم کریں گے، اس طرح مجموعی پیداواریت اور منافع میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں، لاجسٹکس کو بہتر بنانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے ذریعے، یہ منصوبے معیاری کوئلے کی ترسیل اور اس کی تقسیم کے لیے ایک سرسبز اور زیادہ ماحولیات دوست کے حوالے سے شعوری انداز میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

ان پروجیکٹوں کا افتتاح بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیدار اقدامات کے لیے وزارت کوئلہ کی غیر متزلزل وابستگی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد ایک سرسبز مستقبل کو فروغ دینا اور ہندوستان کی توانائی کی سلامتی میں تعاون کرنا ہے۔

****

ش ح۔ج ق ۔ م ص

(U:5461)



(Release ID: 2009752) Visitor Counter : 49