وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے سکریٹری نےبرلن میں ہندوستان-جرمنی اعلیٰ دفاعی کمیٹی کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی


دونوں ممالک نے دفاع کے شعبے میں اعلیٰ ٹیکنالوجی میں تعاون پر توجہ مرکوز کی

Posted On: 28 FEB 2024 8:38AM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے 27 فروری 2024 کو برلن میں جرمنی کی  وزارت دفاع  کے اسٹیٹ سکریٹری جناب  بینیڈکٹ زیمر کے ساتھ ہندوستان-جرمنی اعلیٰ دفاعی  کمیٹی (ایچ ڈی سی) کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری کے ایک اہم ستون کے طور پر دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئی دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، بھارت – بحرالکاہل خطے میں جرمنی کے ساتھ ممکنہ مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیا اور ممکنہ دفاعی صنعتی منصوبوں اور تجاویز پر غور وغوض کیا۔ انہوں نے قریبی دفاعی ساجھیداری اور دونوں اطراف سے دفاعی صنعتوں کو آپس میں جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔ خاص طور پر دفاع کے شعبے میں اعلی ٹیکنالوجی میں تعاون پر توجہ مرکوز کی  گئی۔

ایچ ڈی سی میٹنگ کا انعقاد 2023 میں جرمنی کے وفاقی وزیر دفاع جناب بورس پسٹوریئس کے ہندوستان کے دورے کے بعد ہوا۔

جناب گریدھر ارامانے نے بعد میں برلن میں ایک ممتاز تھنک ٹینک جرمن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سیکورٹی افیئرز(ایس ڈبلیو پی ) کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1(2)FXPW.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م ۔ع ن

(U: 5449)


(Release ID: 2009646) Visitor Counter : 87