صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے راشٹرپتی بھون ثقافتی مرکز میں ایک آرٹ نمائش کا مشاہدہ کیا

Posted On: 27 FEB 2024 6:34PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (27 فروری 2024) راشٹرپتی بھون کلچرل سنٹر میں ایک آرٹ نمائش کا مشاہدہ کیا۔ نمائش میں دکھائی جانے والی پینٹنگ ان فنکاروں کے ذریعہ بنائی گئی تھیں جنہوں نے ان ریذیڈنسی اقدام ’سریجن 2024‘ کے تحت 21 سے 27 فروری 2024 تک راشٹرپتی بھون میں قیام کیا تھا۔

ریذیڈنسی پروگرام کا حصہ بننے والے 13 فنکاروں میں کچھ سینیئر فنکار جیسے واسودیو کامتھ، نہار داس اور کویتا نیر کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے فنکار جیسے جے شری جینا، منیش کمار گونڈ اور پرتاپ بدتیا شامل ہیں۔ اپنے قیام کے دوران، فنکاروں نے مختلف سرگرمیوں جیسے پینٹنگ ورکشاپ، پینل مباحثہ وغیرہ میں حصہ لیا جس میں دہلی کے مختلف اسکولوں/کالجوں کے طلباء کو مدعو کیا گیا تھا۔

ان پینٹنگز کو عوام کے لیے راشٹرپتی بھون میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6432



(Release ID: 2009523) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Punjabi