سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے بجنور اور پوڑی اضلاع میں قومی شاہراہ-119 پر کوٹ دوار بائی پاس کی تعمیر کے لیے 691.70 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
27 FEB 2024 5:59PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے بجنور اور پوڑی اضلاع میں نیشنل ہائی وے-119 پر 6 کلومیٹر طویل 4 لین والے کوٹ دوار بائی پاس کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے ، جس پر 691.70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
جناب گڈکری نے کہا کہ یہ راستہ کوٹ دوار شہر کے لیے بائی پاس کا کام کرے گا ۔ یہ شہر میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے اور اتر پردیش سے رابطہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ اس سے ریاست میں سیاحت کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا ۔ اس سے یاترا کے مقامات کیدارناتھ اور بدری ناتھ دھاموں سے رابطے میں بھی اضافہ ہوگا ۔
*******
ش ح ۔ اس ۔ ت ح
(U: 5426)
(Release ID: 2009489)
Visitor Counter : 61