عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جنوری 2024 کے لیے جاری کردہ ‘سیکریٹریٹ ریفارمز’کی دسویں  رپورٹ


حکومت کی جانب سے، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے،فیصلہ سازی  میں  کارکردگی میں اضافے سے متعلق پہل قدمی کے تحت التوا کو کم کرنے اور تاخیر کو روکنے کی غرض سے کی گئیں کوششیں مسلسل کامیاب رہیں ہیں

مرکزی سیکریٹریٹ میں ای-آفس تجزیات کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا رہا ہے

چار لاکھ67 ہزار995 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 2,35,388 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں نمٹایا گیا، 17.02 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، 18.18 کروڑ روپےکی آمدنی ہوئی، 4583 دفتری جگہوں کا سووچھتا ابھیان کے تحت احاطہ کیا گیا

جامع تاخیر کے بعد، فائل کے نمٹارے کی سطح کی تعداد جنوری 2021 میں 7.19 سے کم ہو کر جنوری 2024 میں 4.58  رہ  گئی ہے

جنوری 2024 میں، مرکزی سیکرٹریٹ میں بنائی گئی کل فائلوں میں سے 92فیصد ای فائلیں ہیں اور کل رسیدوں کا 92.73فیصد ای-رسیدیں ہیں

ای-آفس پر فائلوں کی بین وزارتی نقل و حرکت میں دسمبر 2023 میں 3808 فائلوں سے جنوری 2024 میں 4470 فائلوں کے اضافے کا مشاہدہ کیا گیا

Posted On: 27 FEB 2024 9:50AM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی نے ماہ جنوری 2024 کے لیے ‘‘سیکریٹریٹ ریفارمز’’کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ کا 10 واں ایڈیشن شائع کیا جس میں تین  پہل قدمیوں (i) سووچھتا مہم اور التوا کو کم از کم سطح تک کم کرنا؛ (ii) فیصلہ سازی سے متعلق کارکردگی میں اضافہ (iii) ای آفس میں کارکردگی میں اضافہ کے تحت تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔  رپورٹ میں فیصلہ سازی میں کارکردگی بڑھانے کے اقدام کے تحت سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے، التوا میں کمی اور تاخیر کو کم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو تمام وزارتوں اور محکموں میں نمایاں رفتار کا مشاہدہ کرتی رہی۔ نوڈل افسران نے تمام وزارتوں اور محکموں میں صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کے لیے ہر ہفتے 3 گھنٹے کا وقت  مقرر کیا ہے۔

ماہ جنوری 2024 کی رپورٹ کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  1. سووچھتا مہم اور التوا میں کمی
  1. 4,563 دفاتر میں صفائی مہم چلائی گئی
  2. 17.02 لاکھ مربع فٹ جگہ کی گنجائش پیدا کی گئی۔
  3. اسکریپ یعنی فالتو اشیاء کو فروخت کرکے  18.18 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی
  4. 4,67,955 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
  1. فیصلہ سازی میں کارکردگی بڑھانے کے لیے پہل قدمیاں

مرکزی سیکریٹریٹ میں فعال فائلوں کے لیے اوسط لین دین کی سطح جنوری 2021 میں 7.19 سے کم ہو کر جنوری 2024 میں 4.58 ہو گئی ہے۔

  1.  ای-آفس کا نفاذ اور تجزیات
  1. ای-آفس تجزیات  ڈیش بورڈ کو تمام وزارتوں اور محکموں میں وسیع پیمانے پر اختیار کیا گیا ہے۔
  2. جنوری 2024 میں، مرکزی سیکرٹریٹ میں بنائی گئی کل فائلوں میں سے 92فیصد ای-فائلیں ہیں اور کل رسیدوں کا 92.73فیصد ای-رسیدیں ہیں۔
  3. جنوری 2024 میں بین وزارتی فائلوں میں 4470 بین وزارتی فائلوں کا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2023 میں یہ تعداد 3808  تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CXBC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M3R1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HMZ4.png

محکمہ ڈاک، محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ، وزارت کانوں اور محکمہ بائیو ٹیکنالوجی میں بہترین طریقوں کے طور پر جنوری 2024 کی رپورٹ میں‘‘ریکارڈ رومز کی دیکھ بھال’’ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب  وی سرینواس نے تمام نوڈل افسران کے ساتھ ایک ماہانہ میٹنگ میں ماہانہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس میٹنگ میں  تمام وزارتوں اور محکموں سے فروری 2024 کے مہینے تک مہم کے تحت حاصل کی گئی رفتار کو برقرار رکھنے کی درخواست کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م  ۔ع ن

(U: 5399)

 



(Release ID: 2009315) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Marathi